کولگام // پولیس نے کہا ہے کہ کولگام کے جڑواں دیہاتوں میں جاں بحق 5شدت پسندوںمیں 3اعلیٰ کمانڈر شامل ہیں۔جمعرات کوپولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ مہلوک ملی ٹینٹوں میں ٹی آر ایف کا کمانڈر آفاق سکندر بھی شامل ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ کولگام کے پمبئی اور گوپالپورہ کے جڑواں گائوںمیں پولیس کے علاوہ 9 اور34آر آر نے مشترکہ آپریشن کیا۔گوپال پورہ میں ہونے والے تصادم میں ملی ٹینٹوں کی لاشیں انکانٹر کے مقام سے برآمد کی گئیں۔ ان کی شناخت آفاق سکندر لون (ڈسٹرکٹ کمانڈر ٹی آر ایف) ولد محمد سکندر لون ساکن ریہ کاپران شوپیاں اور عرفان مشتاق لون ولد مشتاق احمد لون ساکن شیڈچیک آونیورہ، شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک اے کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق آفاق سکندر کئی مقدمات میں ملوث تھا ۔ وہ 07/08/2021 کو پمبئی کراسنگ پر پولیس اہلکار نثار احمد وگے کے قتل، 17/09/2021 کو نیہامہ کولگام میں غیر مقامی مزدور شنکر کمار چودھری کے قتل میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ، وہ سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملوں میں بھی ملوث تھا جس میں نہامہ میں 18 بٹالین سی آر پی ایف پر حملہ بھی شامل تھا۔ اس نے ایس ایچ او منزگام پر بھی حملہ کیا جس میں 04 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔بیان کے مطابق پمبئئی میں ہونے والے انکائونٹر میں 3ملی ٹینٹ مارے گئے اور ان کی لاشیں انکانٹر کے مقام سے برآمد کی گئیں۔ ان میں سے دو کی شناخت بالترتیب ممنوعہ حزب المجاہدین اور TRF سے وابستہ شاکر نجار ( ڈی ڈسٹرکٹ کمانڈر )ساکن پونی پورہ کولگام اور سمیر نجار ساکن کنی پورہ شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ ہلاک ہونے والے تیسرے جنگجوکی شناخت اور وابستگی کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیسرا اسلم ڈار ڈسٹرکٹ کمانڈرہوسکتا ہے۔ تاہم ڈی این اے کے نمونے ملنے کے بعد درست شناخت قائم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شاکر نجار اپریل 2018 سے سرگرم تھا۔