کپوارہ/اشرف چراغ /کپوارہ پولیس نے جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے3طالب علمو ں کو سر حد پار جانے کی کوشش کے دوران پکڑ لیاایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس نے بتا یا کہ میج پانپور پلوامہ سے تعلق رکھنے والے 3کمسن طالب علم سرحد عبور کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینو ں کو پکڑا ۔انہو ں نے کہا کہ ان طالب علمو ں کو پاکستان میں ایک ملی ٹنٹ طیب فاروقی کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ ہوا جس کے بعد مزکورہ ملی ٹنٹ نے دسویں جماعت کے ان طالب علمو ں کو اکسایا اور سرحد عبور کرنے پر آمادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تینو ں کم عمر طالب علمو ں فرقان سلطان کھانڈے ( دسویں) ،فرقان نذیر کھانڈے( دسویں ) اورکامران سجاد شیخ ( دسویں) کے والدین کو اطلاع دی گئی جس کے بعد وہ کپوارہ پہنچے اور پولیس کونسلنگ کے بعد انہیں والدین کے حوالہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق تینو ں طالب علم نا بالغ تھے اور اسی وجہ سے انہیں ایک موقع دیا گیا تاکہ وہ سدھر جائیں اور ان کی یہ پہلی غلطی معاف کر دی گئی ۔