سرینگر //جموں و کشمیر میںکورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بدستور اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات کو 5ماہ بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 200سے تجاوز کرگئی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 10سفر کرنے والوں سمیت مزید 223 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اس سے قبل 16جولائی کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 221افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 34ہزار823تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران جموں و کشمیر میں 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4459تک پہنچ گئی ۔ جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 223افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 26جبکہ 191کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 191افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی لوٹے جبکہ دیگر 187افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 191افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 74، بارہمولہ میں 54، بڈگام میں 11، پلوامہ میں 19، کپوارہ میں 15، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 14، کولگام میں 0 جبکہ شوپیان میں ایک شخص وائرس سے متاثر ہوا ہے۔وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 10ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 10ہزار116تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔کشمیر میں فوت ہونے والے شخص کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2277تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، سانبہ، کشتواڑ،پونچھ اور رام بن میں کوبھی شخص وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں وائرس سے32متاثر ہوئے ہیں۔ وائرس سے متاثر نے والے افراد میں6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 26افراد مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 32افراد میں جموں میں 11، راجوری میں 9،ڈوڈہ میں2، کٹھوعہ میں 5 اور ریاسی میں 5افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 24ہزار707تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2182ہوگئی ہے۔
ملک میں تقریباً 12ہزارنئے کیسز
470ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وباکورونا وائرس کے تقریبا ً12 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 470 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ملک میں 73 لاکھ 44 ہزار 739 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 14 کروڑ 46 لاکھ 32 ہزار 851 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 919 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 78 ہزار 517 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 11 ہزار 242 مریض صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 85 ہزار 132 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 207 سے گھٹ کر 128762 رہ گئے ہیں اور اسی مدت میں 470 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 64 ہزار 623 ہو چکی ہے ۔