سرینگر // چوتھے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سمٹ میں جموں و کشمیر کو شعبہ صحت میں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ آن لائن سمٹ میں سواستھ ندھی سروے ایپ( Swasthya Nidhi survey app)کے ذریعے عالمی وباء کے دوران متاثرین کی نشاندہی اور ان کو علاج و معالجہ فراہم کرنے کیلئے جموں و کشمیر میں سواستھ ندھی سروے ایپ کا استعمال کیا گیا تھا ۔مذکورہ ایپ کے ذریعے جموں و کشمیر میں عام لوگوں کے صحت پر نظر رکھی گئی تھی اور علامتی مریضوں کی نشاندی کرکے انہیں علاج فراہم کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ میشن یاسین چودھری نے ڈیجیٹل سمٹ کے دوران بات کرتے ہوئے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ میشن(ABDM) کے مختلف گوشوں کی جانکاری دے رہتے تھے جن میں ای ۔ سنجیونی، ٹیلی میڈیسن، آر بی ایس کے اور آشا اپلیکیشن بھی شامل ہیں۔ نیشنل ہیلتھ مشن کے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسین چودھری نے بتایا کہ سواستھ ندھی سروے ایپ کے ذریعے جموں و کشمیر میں رہنے والے تمام لوگوں کی جانکاری حاصل کی جاتی ہے اور اگر کوئی شخص کسی بیماری میں مبتلا پایا جاتا ہے تو بروقت کاروائی کرکے اس کو علاج و معالجہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایپ کورونا متاثرین کی نشاندہی میں کافی مدد گار ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی وجہ سے ضلع ، بلاک اور دیہی سطح پر کورونا وائرس کو قابو میں کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔