سرینگر//بڈگام پولیس نے غیر قانونی کان کنی کرنے کی پاداش میں 3افراد کوگرفتار کرلیا اور3گاڑیاںضبط کیں۔پولیس تھانہ خانصاحب کرالہ پتھری میںمٹی کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل میں ملوث3افراد کو گرفتارکرلیا جن کی شناخت محمد عارف دیندا ، عاشق حسین دینداساکنان ریاراور جیون جوتی ساکن گرداسپورہ کے بطور ہوئی۔ پولیس نے 2ٹپر زیر نمبراتJK04C/0691، JK01AJ/7113اور ایک جے سی بی کو ضبط کرکے ایف آئی آر زیر نمبر243/21درج کرلیا۔