اوڑی// گورنمنٹ ڈگری کالج اوڑی میں پیغمبر آخرالزماںحضرت محمد عربیؐ ’بطور استاد اور رہنما‘کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر عبدالرف میر گورنمنٹ ڈگری کالج لنگیٹ نے موضوع پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔انہوں نے انسانی معاشرہ میں ایک عالم پیدا کرنے میں پیغمبر اسلامؐکے مثالی کردار کی وضاحت کی۔ پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر شرف الدین خان نے کی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر امتیاز عبدالقادر اور خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر محمد امین لون نے پیش کیا۔