جموں//کانگریس 12 دسمبر کو جے پور میں ایک عظیم الشان "مہنگائی ہٹاو ریلی" کا انعقاد کر رہی ہے جس میں قیمتوں میں اضافہ، ریکارڈ بے روزگاری اور ڈوبتی ہوئی معیشت پر برہمی کا اظہار کیاجائے گا۔ یہ انکشاف پردیش کانگریس صدر جی اے نے کیا۔ میر نے مجوزہ ریلی میں جموں و کشمیر سے پارٹی اور فرنٹل ونگ کے لیڈروں اور عہدیداروں کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اے آئی سی سی، پی سی سی، ڈی سی سی اور بی سی سی کے عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کے فرنٹل ونگز، شعبہ جات اور سیل کے ارکان بھی ریلی میں شرکت کریں۔میر نے کہا کہ اے آئی سی سی نے جن جاگرن ابھیان کے ایک حصے کے طور پر 12 دسمبر کو صبح 11 بجے "مہنگائی ہٹاﺅ ریلی" کے نام سے ایک بڑی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ رام لیلا گراو¿نڈ دہلی می کانگریس صدرسونی گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی قوم سے خطاب کرنے والے تھے لیکن دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرکے کہنے پردہلی میں”مہنگائی ہٹاو ریلی“ کی اجازت منسوخ کر دی گئی۔انہوںنے کہا کہ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 دسمبر 2021 کو ہی جے پور میں مہنگائی ہٹاو ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔