سرینگر // جموں و کشمیر میں مزید 2 افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4481تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 52زہزار 503 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1مسافر سمیت مزید 161افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 37ہزار 807تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 161افراد میں جموں میں 18 جبکہ کشمیر میں 143افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 143 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 143افراد میں سب سے زیادہ 62سرینگر ، بارہمولہ میں 21، بڈگام میں 19، پلوامہ میں 6، کپوارہ میں 13، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 11، گاندربل میں 8، کولگام میں 2 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 12ہزار 444تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران کشمیر میں مزید 2افرد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2296ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کے ادھمپور، سانبہ، کٹھوعہ، کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 18افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 18افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچا جبکہ دیگر 17مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 18افراد میں جموں میں 7، راجوری میں 1، ڈودہ میں 6، کٹھوعہ میں 1، پونچھ میں 2 جبکہ ریاسی میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 363تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مسلسل 5ویں دن بھی جموں میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2185بنی ہوئی ہے۔
ملک میں 8,895نئے مثبت کیسز | 2796ہلاکتیں
نیوز ڈیسک
نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے روزانہ پائے جانے والے کیسیز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق ہفتہ کو گزشتہ 24 گھنٹے میں 8 ہزار 895 کیسیز پائے گئے اور 2 ہزار 796 لوگوں کی موت ہوئی۔ حالانکہ اس مدت میں 6 ہزار 918 لوگ کوویڈ سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ وزارت کے مطابق ملک میں فی الحال 99 ہزار 155 کیس ایکٹیو ہیں جب کہ 3 کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار 774 لوگ ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔ وہیں مہلوکین کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 326 ہوچکی ہے۔ وزارت کے مطابق نئے کیسیز پائے جانے کے بعد ایکٹیو کیسیز میں 819 کیس کی می درج کی گئی ہے۔دوسری جانب ملک میں ہفتہ کو ایک دن میں کوویڈ کے ایک کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائے گئے، جس سے ابھی تک ویکسین کی 127.5 کروڑ سے زیادہ ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ ہنمرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے ٹوئٹ کیا، بھارت میں آج کوویڈ -19 کے ایک کروڑ ٹیکے لگائے گئے۔