نوشہرہ //جموں پونچھ شاہراہ پر راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن میں دو گاڑیوں کے ہوئے آپسی تصادم کے دوران ایک سابقہ پولیس آفیسرسمیت دو بھائیوں کی موت واقعہ ہو گئی جبکہ اس حادثے میں ان کے اہل خانہ کے دیگر 3افراد زخمی ہوگئے ۔شاہراہ پر نجی کار اور فوجی گاڑی کے درمیان ٹکرہونے کے باعث سابق پولیس آفیسر ہلاک جبکہ چھ سالہ بچی سمیت چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’منگل کے روز جموں پونچھ شاہراہ پر نوشہرہ کے نزدیک فوجی گاڑی اور نجی کار کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹرکی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہو گئی جبکہ حادثے میں زیگر 4زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار دیگر افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت عطا اللہ خان ولد فضل خان سکنہ سلواہ مینڈھر، مقتول مشتاق خان کی بیوی سلیمہ بی، ظفر اللہ خان کی بیٹی اقرا اور عامرہ اشتیاق دختر اشتیاق خان کے طورپر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ہوئے شدید زخمیوں کو پہلے سب ضلع ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی مرحم پٹی کے بعد ان کو گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا جہاں پر عطا اللہ خان شدید زخمی ہونے کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہار گیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔