سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی شہر ِ ِ خاص کی شان ِ رفتہ کو بحال کرنے کی وعدہ بند ہے جس کو ضروری ڈھانچہ جاتی ترقی میںسابقہ حکومتوں نے نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا’’شہر ِ خاص سرینگر میں ثقافتی، فنی، تعلیمی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے لیکن عصر ِ حاضر میں یہ ڈھانچہ جاتی سہولیات کے حوالے سے کافی پیچھے ہے۔ بخاری ڈونی پورہ امامیہ پارک جڈی بل میں پارٹی ورکروں کے بڑے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر تنویر پٹھان نے اپنے درجنوں حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، میئر سرینگرمیونسپل کارپوریشن اور پارٹی یوتھ صدر جنید عظیم متو، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، یوتھ جنرل سیکریٹری مظفر ریشی، یوتھ صوبائی صدر خالد راٹھور، پارٹی لیڈر میر عماد، کارڈی نیٹر زیڈیبل شوکت میر، پارٹی لیڈر اور صوبائی سیکریٹری یوتھ عمران بھٹ، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری محمد دلاور ڈار، صوبائی یوتھ آرگنائزر عادل بھٹ اور اپنی پارٹی لیڈر وکارپوریٹر سرینگر میونسپل کارپوریشن محمد اشرف پالپوری موجود تھے۔