سری نگر//جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ کے ارونی علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک سڑک حادثے میں معروف مبلغ حاجی تنویر احمد قریشی جان بحق جبکہ ان کے تین ساتھی زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے ارونی علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب قریب دو بجے ایک الٹو گاڑی سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفی کی شناخت وادی کے مشہور مبلغ حاجی تنویر احمد قریشی ولد فضل قریشی ساکن کرناہ کپوارہ حال بمہامہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت امتیاز احمد میر ولد عبدالجبار میر ساکن ترہگام کپوارہ، شہناز احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکن لولاب کپوارہ اور عمر خان ولد محمد شریف خان ساکن ڈولی پورہ ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے امتیاز احمد میر کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
دریں اثنا جوں ہی حاجی تنویر احمد قریشی کے موت کی خبر ان کے آبائی گاؤں بمہامہ کپوارہ میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔
لوگوں جن میں مرد و زن شامل تھے کو زور قطار روتے ہوئے دیکھا گیا اور چشم زدن میں متوفی مبلغ کے گھر میں لوگوں کا جم غفیر جمع ہوا