سری نگر//پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بانڈی پورہ میں گذشتہ شام دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر اظہار غم کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
بتادیں کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گلشن چوک میں جمعے کی شام مشتبہ جنگجوؤں نے ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کی بر سرموقع ہی موت واقع ہوئی۔
پولیس نے متوفین کی شناخت کانسٹیبل محمد سلطان اور کانسٹیبل فیاض احمد کے بطور کی۔
محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز اس واقعے پر اظہار غم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’بانڈی پورہ میں دوران ڈیوٹی ہلاک کئے جانے والے دو پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے تئیں میرا دل چھلنی ہے‘۔
انہوں نے کہا: ’میں لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں‘۔