سرینگر//جمعیت اہلِ حدیث کے بیان کے مطابق بزلہ بانہال کی معروف اور سرکردہ شخصیت عبدالوہاب بٹ صدر ہسپتال میںزخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔وہ گذشتہ دنوںنماز جمعہ کی ادا ئیگی کیلئے مسجد کی جانب جارہے تھے کہ پہاڑی سے لڑھکتے ہوئے ایک پتھر کی زد میں آکر زخمی ہوئے تھے ۔وہ فقید الکلیۃ السلفیہ سری نگر کے جید استاد دکتور عبدالحمید بٹ کے والد گرامی اور الاستاذ جمال الدین اثری کے برادر مکرم تھے، ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی جمعیت اہلِ حدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ نے فقید کو عقیدت کا خراج پیش کرتے ہوئے ان کی متانت، ذہانت، شرافت، ملنساری کے ارفع اوصاف کو سراہا۔ جمعیت کے سبھی کلیات و مدارس، مرکزی شعبہ جات، مساجد کی مجالس منتظمہ ہا کے سربراہان، جمعیت کی ساری ضلعی، تحصیلات اور حلقہ اکائیوں نے بھی اس موقع پر گہرے کرب کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں کی ہیں۔