سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اُڑی علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورسز کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنے سینے پر دو گولیاں مار کر خودکشی کی کوشش کی، سرکاری ذرائع نے اس پورے معاملے کی تصدیق کی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ 104 بٹالین کے اے ایس آئی شیوا جی یادو، جو اوڑی کے سب سیکٹر گوہلن میں چاند ون پوسٹ پر تعینات ہیں، نے اپنی سروس رائفل سے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع نے بتایا کہ افسر کو تشویشناک حالت میں 92 بیس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔
تاہم افسر کی خودکشی کرنے کی وجہ تاہم سامنے نہیں اآئی ہے۔