Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

قلوب و اذہان کی ترجمان ’زبان‘ کی حفاظت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 17, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
ارشاد ربانی ہے: ’’اور بےشک، ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم ان وسوسوں کو (بھی) جانتے ہیں جو اس کا نفس (اس کے دل و دماغ میں) ڈالتا ہے اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں، جب دو لینے والے (فرشتے اس کے ہر قول و فعل کو تحریر میں) لے لیتے ہیں (جو) دائیں طرف اور بائیں طرف بیٹھے ہوئے ہیں، وہ منہ سے کوئی بات نہیں کہنے پاتا ،مگر اس کے پاس ایک نگہبان (لکھنے کے لئے) تیار رہتا ہے۔ (سورۂ ق ) فرمان الٰہی ہے : ’’ کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں بنائے۔‘‘(سورۃالبلد)
اللہ تعالیٰ نے انسان کو جن بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ان میں سے زبان ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ زبان قلوب و اذہان کی ترجمان ہے۔ جیسی انسان کی سوچ ہوگی ،ویسا ہی زبان بولے گی۔ زبان کا صحیح استعمال، ذریعہ حصول ِثواب ہے اور غلط استعمال وعیدِعذاب ہے۔ یہ انسانی جسم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، لیکن اس کے کرشمے بہت بڑے بڑے ہیں، اس کی خوبیاں بھی بہت ہیں اور خامیاں بھی بہت، اس کے ذریعے انسان چاہے تو اپنی آخرت کے لئے نیکیاں بھی جمع کر سکتا ہے اور چاہے تو اپنی آخرت برباد کرسکتا ہے ۔اسی وجہ سے کثرتِ کلام سے بھی منع کیا گیاہے۔
زبان ہی سے آدمی کےعقل وشعور اور اس کی صلاحیتوں کاپتا چلتا ہے، لیکن اس نعمت کا استعمال اگر غلط طریقے سے ہو تو یہ نعمت اللہ کی ناراضی کا باعث بن جاتی ہے اور لوگوں کے دل بھی اس سے زخمی ہوتے ہیں۔ یاد رکھیے، زبان کا زخم تیروسنان کے زخم سےزیادہ کاری ہوتا ہے۔ اسی لیے زبان کےخوف سے بڑے بڑے بہادر لرزتے ہیں۔ ایک عربی شاعر کہتا ہے ؎’’تیرکے زخم بھر جاتے ہیں، لیکن زبان کے زخم کبھی نہیں بھرتے‘‘۔
سب سے زیادہ غلطیاں انسان زبان سے ہی کرتا ہے۔ لہٰذا عقل مند لوگ اپنی زبان کو سوچ سمجھ کر اور اچھے طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ زبان کو غلط اور بری باتوں سے بچا کر اچھے طریقے سے استعمال کرنا زبان کی حفاظت کہلاتا ہے۔ ہمارے دین اسلام میں زبان کی حفاظت کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ایک شخص اپنی زبان سے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور خوشنودی والے کلمات ادا کرتا ہے، حالانکہ اس کے نزدیک ان کلمات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ،لیکن اللہ تعالیٰ اس کی بے خبری میں ہی اس شخص کے درجات بلند فرما دیتا ہے، اور ایک شخص اللہ کو ناراض کرنے والے کلمات ادا کرتا ہے، حالانکہ اس کے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ،لیکن اللہ تعالیٰ اس کی بے خبری میں ہی اسے جہنم میں گرا دیتا ہے۔(صحیح بخاری)
انسان کو ہمیشہ سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے ۔ایسے ہی بلا وجہ فضول بولتے رہنے سے ایک انسان کی شخصیت متاثر ہوتی ہے۔ عقل مند انسان کی یہ صفت ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ سوچ کر بولتا ہے،جب کہ بےوقوف بول کر سوچتا ہے، جہاں اسے معلوم ہو کہ اس جگہ میری بات کی قدر نہیں ہے تو وہاں خاموشی اختیا ر کئے رکھے ،کیونکہ زبان سے نکلی ہوئی بات اور کمان سے نکلا ہوا تیر کبھی واپس نہیں آ سکتے ۔لہٰذا احتیاط افسوس سے بہتر ہے کے اصول کو ہر جگہ مدنظر رکھا جائے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے (اسے چاہئے یا تو) وہ بھلائی کی بات کہے ،ورنہ خاموش رہے۔(صحیح بخاری، صحیح مسلم:)
اہل ایمان کی گفتگو بہترین اور پرُ تاثیر ہوتی ہے، اور وہ ہمیشہ فضولیات سے احتراز کرتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:فضول باتوں کو چھوڑ دینا، آدمی کے اسلام کی اچھائی کی دلیل ہے۔(مؤطا امام مالک)
سیدنا ابو موسیٰؓ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسولؐ! مسلمانوں میں سے کون افضل ہے؟ تو آپ ؐنے فرمایا:جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔(صحیح بخاری)
حضرت معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے، رسول اکرمﷺ نے فرمایا: ’’اے معاذ، روزِ قیامت لوگ اپنی زبان سے کاٹی ہوئی فصلوں کی بدولت ہی منہ کے بل یا ناک کے بل جہنم میں جائیں گے۔‘‘ (مسنداحمد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ)
فرمانِ نبویؐ ہے ’’ جو شخص مجھے دو چیزوں کی ضمانت دے دے تو میں محمدﷺ اسے جنّت کی ضمانت دیتا ہوں،ایک زبان اور دوسری شرم گاہ‘‘۔(صحیح بخاری )ایک طرف یہ پیارے رسول ؐکی ضمانت و خوشخبری ہے، لیکن دوسری طرف جب ہم اپنے گردو پیش نظر ڈالتے ہیں تو حیرانی ہوتی ہے کہ ہماری محفلیں، اجتماعات، گلی محلوں میں دوستوں کی بیٹھک، بازاروں میں لوگ اور بالخصوص خواتین باہمی گفتگو کیسے کرتے ہیں۔
کیا ہماری باتوں کا اکثر حصہ ایک دوسرے کی غیبت،جھوٹ،چغلی،فضول گوئی اور گالم گلوچ پر مشتمل نہیں ہوتا؟ ہماری نئی نسل کی زبانوں پر موجود گالیاں ہمیں نظر نہیں آتیں؟ ماں باپ اپنے بچوں کے منہ سے گالیاں سن کر بدمزا نہیں ہوتے؟اس حوالے سے فکر کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کوزبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?