نئی دہلی، 19 دسمبر (یو این آئی) کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 76 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن 137.46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 76 لاکھ 54 ہزار ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 137 کروڑ 46 لاکھ 13 ہزار 252 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7081 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 83913 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.24 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.58 فیصد رہی ہے۔
اسی مدت میں 7469 لوگوں نے کووڈ سے نجات حاصل کی۔ ابھی تک مجموعی طور پر تین کروڑ 41 لاکھ 78 ہزار 940 کووڈ سے شفا یاب ہوچکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.38 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 11 ہزار 977 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 66 کروڑ 41 لاکھ 9 ہزار 365 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔