سرینگر//گھنٹہ گھر لال چوک کے دکانداروں کا ایک غیر معمولی اجلاس لالہ رخ ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میںشرکاء نے متفقہ طور پر دکانداروں کی ایک انجمن تشکیل دی۔ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے ممبران نے عہد کیا کہ وہ نیک نیتی، خلوص، ایمانداری اور لگن کے ساتھ دکانداروں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور کسی دباؤ یا اثر و رسوخ کے سامنے نہیں آئیں گے۔ اراکین نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ یونین کے آئین کا احترام کریں گے اور ہر پندرہ دن کے بعد ایسوسی ایشن کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔اس موقعہ پر ایسوسی ایشن مختلف عہدوں کیلئے انتخاب عمل میں لایا گیا جس میںآزاد احمد زرگر (نگران)، فیروز احمد بابا (صدر)، محمد بلال ڈار (نائب صدر)،شیراز احمد میر (جنرل سیکرٹری)، امتیاز احمد کتاب (پبلسٹی چیف)اور سہیل احمد شاہ (خزانچی) مقررکئے گئے۔