پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ایک آوارہ کُتے نے اپنا قہر برپا کر کے دس افراد کو اپنا نشانہ بنایا ہے. ذرائع کے مطابق منگل کو بعد دوپہر ایک آوارہ کُتے نے تحصیل منڈی کے علاقہ جالیاں، آعظم آباد اور راجپورہ کے علاقوں میں دس لوگوں کو اپنا شکار بنا کر زخمی کر دیا. بعد ازاں زخمی لوگوں کو یکے بعد دیگرے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا. ڈاکٹروں کے مطابق ایک شدید زخمی کو ضلع ہسپتال پونچھ مزید علاج کے لیے لے جایا گیا جبکہ باقی زخمیوں کا علاج منڈی ہسپتال میں جاری ہے جبکہ لوگوں کو کاٹنے والے آوارہ کتے کی تلاش بھی جاری ہے.