فاطمہ زہرا خدایا چھوڑ کر دنیا چلی!
رُوتے رُوتے وہ یتیمہ سب سے رخصت ہوگئی
رہ نہ پائی ایک پل بھی اپنےباباؐ کے بغیر
گُلشنِ زہرا پہ ٹوٹی ہے قیامت کی گھڑی
فاطمہ زہرا خدایا چھوڑ کر دنیا چلی
خاک برسر کرکے فِضّہ کررہی آہ و بکا
زینب و کلثوم کو لیکر رو رہے تھے مرتضیٰؑ
کہہ رہے حسنین سے بابا ہائے زہر ۱مرگئی
فاطمہ زہرا خدایا چھوڑ کر دنیا چلی
خوب رُویا مرتضیٰ نے ضربِ پہلو دیکھ کر
اُس زخم سے ہائے مولا رہ گئے تھے بے خبر
ڈس رہی تھی آج اُس کو جانے اپنی بے بسی
فاطمہ زہرا خدایا چھوڑ کر دنیا چلی
سہہ نہ پائے یہ جدائی شاہ حسنؑ اور شاہ حسینؑ
اپنے نانا کو صدائیں دے رہے تھے نورِعین
چھوڑ کر اماں بھی آخر ہم سے رخصت ہوگئی
فاطمہ زہرا خدایا چھوڑ کر دنیا چلی
اَے عزا دارو یہاں پر رُک گیا میرا قلم
دِل پہ خنجر چل گیا جب یاد آیا وہ سِتم
فاطمہ زہراؑ بھی آخر اپنے رب سے جا ملی
فاطمہ زہرا خدایا چھوڑ کر دنیا چلی
حکیم مظفر حسین مظفرؔ
باغبان پورہ لعل بازار سرینگر
موبائل نمبر؛9622171322