سرینگر//صورہ شاہراہ پر باغ علی مردان خان کے مقام پر موجود جموں کشمیر بنک کے اے ٹی ایم میں نصب مشین کے بٹن ناکارہ ہونے سے صارفین کو اپنی ہی رقومات نکالنے میں وقت کا ضیاع ہوجاتا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ باغ علی مردان خان میں دس سال قبل جموں کشمیر بنک نے اے ٹی ایم قائم کیا ، تاکہ عوام کو آسانی سے رقم مل جائے تاہم اے ٹی ایم میں نصب مشین میں موجود بٹن چار ماہ قبل خراب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو اپنی ہی رقومات نکالنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے.غلام حیدر نامی شہری نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اے ٹی ایم سے جتنی دیر میں ایک صارف رقم نکالنے میں کامیاب ہوتا ہے تب تک باہر پانچ چھ افراد کی لائن لگ جاتی ہے.ہمارا مطالبہ ہے کہ اس اے ٹی ایم مشین کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔