سرینگر//ڈائریکٹرایگریکلچر کشمیر چودھری محمداقبال نے لال منڈی میں کچن گارڈن اسکیم کا دورہ کیا اور وہاں مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹرنے گرین ہاوسزمیں مختلف سبزیوں کے بیج بونے کے عمل کوبھی شروع کیا اورسیڈ پرودکشن افسر کوہدایت دی کہ وہ نقش راہ پر من عن عمل کریں تاکہ کچن گارڈن سرگرمیوں میں مگن کثیرآبادی کی طلب کو پوراکیا جائے۔انہوں نے قدرتی کھیتی باڈی کی اہمیت پرسخت زوردیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں پرزوردیا کہ وہ مختلف سبزیوں کے بیج وافرمقدارمیں کسانوں اورعام لوگوں کو مہیارکھنے کیلئے ہرممکن کوششیں کریں ۔ان گرین ہاوسزمیں نئے قسم کے مختلف بیج بھی تیار کئے جاتے ہیں۔ڈائریکٹرایگریکلچر کے ہمراہ سیڈپروڈکشن افسر غلام محی الدین کمہار اوردیگرحاکم بھی تھے۔
سرینگرمیں مٹی کی جانچ کرنے کی پہلی لیبارٹری کومنظوری | صدفیصد زمینداروں کو کسان کریڈٹ کارڈ فراہم
سرینگر//ڈپٹی کمشنرسرینگر نے یہاں ضلع سطح کی ایگزیکیٹوکمیٹی کی میٹنگ میں سرینگرضلع میں مٹی کی جانچ کرنے کی پہلی ولیج لیول لیبارٹری قائم کرنے کومنظوری دی۔ تمام لوازمات پورا کرنے کے بعد معاملے کو ضلع سطح کی ایگزیکیٹوکمیٹی کی میٹنگ میں پیش کیاگیا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے افسروں پرزوردیا کہ وہ کسان مرکوزمختلف اسکیموں کو وسیع تشہیر دیں تاکہ انہیں اس کا فائدہ حاصل ہو۔گائوں کی سطح کی مٹی کی جانچ کرنے کی لیبارٹری کے مقاصدبیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کی پہل ہے جس کے تحت ضلع کے کسان گائوں کی سطح پر مٹی کی جانچ کرنے کی لیبارٹری قائم کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواہشمند کسانوں کو حکومت لیبارٹری قائم کرنے کیلئے پانچ لاکھ روپے تک کی مالی امداد بھی دیتی ہے۔جس میں سے پونے چار لاکھ روپے سبسڈی کے شامل ہیں ۔اس کے علاوہ گائوں کے نوجوانوں کو اس سے روزگار کا موقع بھی مہیا ہوگا۔اس سے قبل چیف ایگری کلچر افسر نے میٹنگ میں اس کے قواعدوضوابط بیان کئے جن کی اخبارات میں وسیع تشہیر کی گئی ہیں۔کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت حصولیابیوں کے بارے میں میٹنگ میں بتایا گیا کہ سرینگر ضلع کے تمام کسانوں کو محکمہ زراعت میں درج کیاگیا ہے اورکسان کارڈصدفیصدکو فراہم کئے گئے ہیں
سرینگرمیںگوردواروں کا کام کاج | ڈپٹی کمشنرسے تعاون طلب
سرینگر//سکھ طبقے کاایک وفد یہاں ڈپٹی کمشنرسرینگر سے ملاقی ہوا۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کوسرینگر میں گوردواروں کے انتظام وانصرام کے بارے میں مختلف معاملوں اور مسائل سے باخبر کیا۔وفد نے گوردوارہ پربندھک کمیٹیوں کے فوری انتخابات پرزوردیااورمختلف کمیٹیوں کے کام کاج کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیااورضلع میں تمام گوردواروں کے بلا خلل کام کاج کویقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کاتعاون طلب کیا۔ اس موقعہ پرگوردوارہ پربندھک کمیٹیوں کاانتخاب عمل میں لانے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پرغوروخوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کو بغور سُنااور یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ضلع انتظامیہ حل کرنے کی ہرممکن سعی کرے گی۔