نئی دلی//کووڈ 19سے بچاو کا ٹیکہ لگوانے کے ممکنہ مستفید افرادسنیچر سے CO-winپورٹل پر خود کا اندراج کراسکتے ہیں۔ صحت کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ مستفیدین، متعلقہ دفتر میں سیدھے جاکر بھی اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس ماہ کی 25تاریخ کو قوم سے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ 15 سال سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں اور نوجوانافراد کو اگلے ماہ کی تین تاریخ سے ٹیکے لگانے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ وزارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرکزی حکومت کووڈ-اْنیس سے بچاو کیلئے احتیاطی اقدام کے طور پر ٹیکہ لگوانے کی یاد دہانی کے طور پر مجاز بزرگ افراد کو SMS بھیجے گی۔وزارت نے کہا ہے کہ کووڈ-اْنیس سے بچاو کیلئے احتیاطی ٹیکہلگانے کا بنیادی مقصد، انفیکشن کی شدت، اسپتال میں بھرتی کرانے اور اموات کی تعدادمیں کمی کرنا ہے۔اس دوران صحت کی وزارت نے ممکنہ مستفید افراد کیلئے ٹیکیلگانے کے کام کا آغاز کرنے کی غرض سے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھتال میل سے متعلق اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ بچاوکے 150 کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ ٹیکے فراہم کئے جاچکے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ریاستوںاور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی غیراستعمال شدہ تقریباً 16 کروڑ 94 لاکھٹیکے موجود ہیں، جنہیں کہ ابھی متعلقہ افراد کو لگایا جانا ہے۔