کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے علاقہ دچھن کے مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران گرینیڈ اور راﺅنڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو ملی مصدقہ اطلاع کے مطابق پولیس ،فوج و سی آرپی ایف نے مشترکہ طور دچھن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن چلایا۔جس دوران کلنو نالہ علاقہ میں ملی ٹینٹوں کی تین کمین گاہوںکو برآمد کیا۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ چینی ساخت کا ہنڈ گرینیڈ،120راﺅند کے برامدہوئی ہے۔جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی رات بھر قصبہ کشتواڑو گردنواح کے علاقہ جات میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔