سرینگر// جموں و کشمیر میں ہفتہ کو 5.1 شدت کا زلزلہ آیا ۔حکام نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز افغانستان-تاجکستان سرحد پر تھا۔حکام نے بتایا کہ 5.1 کی شدت کا زلزلہ، جو شام 6.45 بجے آیا، جموں و کشمیر میں بھی محسوس کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 216 کلومیٹر کی گہرائی میںہوا۔حکام نے بتایا کہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔