سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ہلاکتوں پر زبردست صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مارے گئے افراد کے پسماندگان کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس بات کا پتہ لگایا جانا چاہئے کہ کن حالات میں بھگدڑ مچی کیونکہ موصولہ رپورٹوں کے مطابق وہاں گنجائش سے لگ بھگ تین گنا زیادہ یاتری موجود تھے اور اتنی بڑی تعداد میں یاتریوں کو ایک ساتھ کیسے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹیٹ کرتے ہوئے کہا کہ سن کر دکھ ہوا کہ کٹرہ میں دلدوز واقعہ پیش آیا ہے۔میری دلی ہمدردی غم زدہ لواقین کیساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رے ہیں،، اس کے بجائے وہ لوگوں کو ڈرا دھمکاکر خاموش کرنے میں لگے ہیں۔اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اِس بات کو یقینی بنائے کہ مارے گئے افراد کے اہل خانہ کو معقول معاوضہ ملے اور اِس معاملہ میں انکوائری ہونی چاہئے۔ علاوہ ازیں مقامی انتظامیہ مستقبل میں اِس طرح کے حادثات رونما نہ ہوں، کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھائے‘‘۔