Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

کسِ کسِ کا ذکر کیجئے کسِ کسِ کو روئیے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 6, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
آہ ! یہ میرا ملک کن راہوں پر گامزن ہو گیا ہے ؟ جن پر چل کر سوائے تباہی اور بربادی کے کچھ نظر نہیں آ رہا ۔ہمارا دم گھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے اس ماحول میں جہاں زمانہ طفل سے ہی" ہندو مسلم سکھ عیسائی ، آپس میں ہیں بھائی بھائی " کے نعرے سنتے رہے تھے ،وہیں آج ہندستان کی فضاء میں ہندو ،ہندوتو، اور ہندو ازم کے نعرے بلند ہیں ۔ ہندستان جسے ہمیشہ رنگ برنگے پھولوں کے گلدستے سے تشبیہ دی جاتی رہی ہے ،اس گلدستے سے تمام رنگوں کے پھولوں کو نوچ کر صرف بھگوا پھولوں سے سجانے کی پرزور کوشش کی جا رہی ہے ،اس ملک میں روز ہی کوئی نہ کوئی ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کو سن کر دل تڑپ اٹھتا ہے ۔ع
         کس کس کو یاد کیجیے کس کس کو روئیے
          دن رات لوٹ مار ہے مزہب کے نام پر  
جو ملک ہمیشہ سے سیکولرزم کی مثال تھا آج اسی ملک میں سیکولرزم کی بات کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔اس خوف نے کہ کہیں لب کشائی کی سزا مہنگی نہ پڑ جائے ،آج نہ معلوم کتنے ہی لبوں پر قفل لگا دیے ہیں ۔لیکن موجودہ دور میں وطن عزیز میں روزانہ کچھ نہ کچھ ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن پر چپ رہنا مردہ ضمیر کی علامت ہے اور ایک ذی فہم طبقہ ،چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو ،اسے برداشت نہیں کر سکتا ۔یہ صرف چند مٹھی بھر افراد ہیں جو اپنی عدم فہمی کے سبب سارے ملک کی فضاء کو آلودہ کرنے پر آمادہ ہیں ۔یہ فرقہ پرست طبقہ کہیں کھلے میں نماز ادا کرنے پر شور برپا کرتا ہے ، تو کہیں مسلمانوں کو ملک سے نکالنے کے نعرے بلند کرتا ہے ، ہندو ازم کا کیڑا اس قدر اِن کے دماغ میں بیٹھ گیا ہے کہ پارلیمینٹ کی ایک اسٹننگ کمیٹی نے اسکولی کتابوں کے نصاب میں اصلاح کے لیے سفارشات پیش کرتے ہوئے چاروں ویدوں اور بھگوت گیتا کو نصاب میں شامل کرنے کی تجویز دے ڈالی ۔بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی، یہ بھی کہا گیا کہ تاریخی شخصیات اور مجاہدین آزادی کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ اسی لیے این سی آر ٹی کی تاریخی کتابوں میں تبدیلیاں کی جائیں جبکہ انڈین ہسٹری کانگریس نے پہلے ہی ان سفارشات کی مخالفت کر دی ہے ۔
  ایک اور خبر یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر سننے اور دیکھنے میں آئی، جسے سن کر روح تار تار ہو گئ اور ملک کا تاریک مستقبل نظروں کے سامنے رونما ہو گیا ،کچھ فرقہ پرست افراد جو اپنے آپ کو دھرم گرو کہتے ہیں انہوں نے ہری دوار میں تین دن کا اجلاس کیا اور اس اجلاس میں مذہب خاص کے لیے ایسی زہر میں بجھی ہوئی اور اشتعال انگیز تقریریں اور بیانات سننے میں آے ،جنہیں رقم کرنے سے ہمارے قلم نے انکار کر دیا ۔وہ نہ صرف خود نفرت کی آگ میں جھلس رہے ہیں بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی تشددکے لیے اکسا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے ملک میں مسلمانوں کا اسی طرح خاتمہ کر دو جس طرح روہنگیا مسلمانوں کا کیا گیا ہے ۔ یقیناً اس طرح کے بیانات ملک کی تباہی اور بربادی کا سگنل ہیںکیونکہ ملک میں کسی بھی ایک طبقہ کو جس تناور درخت کی جڑیں اس مٹی میں دور تک پھیلی ہوئی ہیں اکھاڑ کر پھینکنا اتنا آسان نہیں ہے ۔یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ مٹھی بھر لوگ پورا ملک ہیں۔ تو یہ ان کی کم فہمی ہے کیونکہ یہ چند فرقہ پرستوں کی سوچ ہے ۔ملک کی اکثریت اس سے متفق نہیں ، زمینی حقیقت یہی ہے کہ یہ صرف سیاست کے جال ہیں جو اقتدار میں بنے رہنے کے لئے ملک کی اکثریت پر پھینکے جا رہے ہیں تاکہ ان کے عقل و فہم پر مذہب کی چادر ڈال کر ان تمام موضوعات سے بھٹکا دیا جائے، جن پر آج گفتگو کی سخت ضرورت ہے۔ظاہر ہے جب سیاست کی منڈی میں صرف نفرت تعصب اور فرقہ پرستی فروخت کرے گی تو کون صحت ،تعلیم روزگار اور قومی سلامتی کی بات کرے گا ۔تاریخ شاہد ہے جس ملک اور معاشرے میں ظلم ،تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات عام ہو جاتے ہیں وہاں کی تمام ترقیاتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر ملک تباہی اور بربادی کی طرف گامزن ہو جاتا ہے ۔ایسے میں صحیح سوچ رکھنے والے تمام ہندوستانیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ۔ وہ اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی حفاظت کے لیے آگے آئیں اور ان فرقہ پرست طاقتوں کو منھ توڑ جواب دیں ۔اگر اس کام کو وقت رہتے انجام نہیں دیا گیا تو ملک میں اس کے بہت منفی نتائج سامنے آئیں گے۔نفرت کی یہ آگ سارے ملک کو جلا کر بھسم کر دیگی ۔ہم اپنے ملک کے تمام باشندگان سے التماس کرتے ہیں خدارا ہوش کے ناخون لیں اور مذہب اور نفرت کی اس چادر سے باہر نکل کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی حفاظت کریں اور قوم و ملک کے روشن مستقبل کی طرف اقدامات اٹھائیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اردوزبان کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
’می آئی ہیلپ یو‘: امرناتھ یاترا میں سی آر پی ایف خواتین ٹیم نے دل جیت لئے
تازہ ترین
ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: ہندوستانی سفارتخانہ
بین الاقوامی
ریاستی درجے بحالی کی کوشش: عمر عبداللہ نے کھڑگے اور راہل کاشکریہ ادا کیا، مرکز سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?