سرینگر//ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے جموں ڈیولمپنٹ اتھارٹی اور انتظامیہ کی طرف سے چن چن کرروپ نگراوردیگر علاقوں میں قبائل طبقے کے مکانوں کی انہدامی کارروائی پربرہمی کااظہار کیا ہے جس سے بیسیوں کنبے سخت سرما میں مکان کی چھت سے محروم ہوگئے۔ایک بیان میں حسنین مسعودی نے کہا کہ انہدامی کارروائی بلاسوچے سمجھے کی گئی ہے جبکہ متاثرین دہائیوں سے ان جگہوں پر رہائش پزیدتھے اور یہ کارروائی غیرقانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ برسراقتدار جماعت نے دہلی میں 1731 غیرقانونی کالونیوں کوباضابطہ بنایااورجموں کشمیرانتظامیہ نے قبائیلی طبقے کے شہریوں کے مکانوںکو چن چن کرمنہدم کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں ڈی ڈی اے اربوں روپے مالیت کی اراضی کی ناجائزقبضہ خوروں سے بازیابی کیلئے کسی جوش کا مظاہرہ نہیں کرتی اوران کے قبضے کو دوم بخشنے کے اقدام کرتی ہیں اورانہیں مالکانہ حقوق دیتی ہیں لیکن جموں کشمیرمیں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کروڑوں روپے کی حقیر رقم کی مالیت کی اراضی کو سماج کے پسماندہ طبقوں سے چھڑانے میں فخرمحسوس کررہی ہیں۔