Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
کشمیر

۔18 کی شام تک صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 18, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر // محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق پیر کی شام سے وادی کے شمال جنوب میں ہلکی برف باری اور ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہی صورتحال رہے گی۔وادی اور جموں میں پیر کی صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور وادی میں جہاں سہ پہر بعد ہلکی برفباری و بارشوں کا آغاز ہوا وہاں جموں میں دن بھر ہلکی بارشیں ہوتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق 17اور 18جنوری کے بیچ خطہ لداخ اور جموں میں بارشیں جبکہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 21 اور 22 جنوری کے بیچ بھی وادی میں ہلکے سے درمیانہ درجہ کی برف باری ہونے کا امکان ہے اور اس کے بعد جنوری کے مہینے میں جموں وکشمیر میں برف باری ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔کپوارہ سے اشرف چراغ کے مطابق بعددوپہر سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو شام دیر گئے تک جارہی تھا ۔ضلع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوئی ، جس کی وجہ سے کرناہ ، کیرن اور مژھل کی سڑکوں کو ایک بار پھر احتیاطی طور پر گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔نستہ چھن گلی پر 6انچ تازہ برف جمع ہوئی ، جبکہ پھرکیاں گلی پر 4انچ ، زیڈ گلی مژھل پر 4انچ برف جمع ہوئی ۔آخری اطلاعات ملنے تک ، سادھنا ٹاپ ، شمس بھری پہاڑی سلسلہ ، رامحال کی پہاڑیوں اور بنگس وادی میں برف باری کا سلسلہ جاری تھا ۔بارہمولہ سے فیاض بخاری کے مطابق ضلع میں سوموار کی صبح سے ہی ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تاہم بعد دوپہر گلمرگ ،ٹنگمرگ اور رفیع آباد کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں جاری رہیں۔ بانڈی پورہ اور بڈگام کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری ہوئی۔کنگن سے غلام نبی رینہ کے مطابق ،زوجیلہ ، سونہ مرگ ،گگن گیر ، کلن ،گنڈ اور گنہ ون میں دوپہر کے بعد ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ادھر گمری اور منی مرگ سے بھی برف باری ہونے کی اطلاعات ہیں ۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے عارف بلوچ کے مطابق جواہر ٹنل ، کپرن ، ویری ناگ ، ڈورہ ،سنتھن ٹاپ اورکوکرناگ علاقوں میں دوپہر سے ہلکی برف باری ہوئی ، جبکہ شوپیان کے پہاڑی علاقوں پیر کی گلی ، دبجن ، ہیر پورہ  اور سیدھومیں ہلکی برف باری شروع ہوئی ۔ کولگام سے خالد جاوید کے مطابق ضلع کے بالائی علاقوں وٹو اہربل ، دنیو کنڈی مرگ اور باڈی جہلن میں ہلکی برف باری ہوئی ۔پلوامہ سے سید اعجاز کے مطابق شام کے وقت ضلع میں ہلکی برف باری شروع ہوئی ۔دربہ گام، راجپورہ، شادی مرگ،کہلیل اور دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہورہی تھی۔ادھر موسم ابرالود رہنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی ۔اتوار اور سوموار کی درمیانی رات سرینگر میں1.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں منفی4.6 ، پہلگام میں منفی3.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

کشمیر

جنگ بندی سے مضطرب عازمین حج کی امیدیں بحال | سرینگر ہوائی اڈہ پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہونے کیلئے بالکل تیار

May 11, 2025
کشمیر

اونتی پورہ کی آبادی کومشکلات | ایس آرٹی سی بس سروس شروع کرنے کامطالبہ

May 10, 2025
کشمیر

جنگ بندی کااعلان | سرحدی علاقوں کے لوگوں کی جان میں جان آگئی

May 10, 2025
تازہ ترینکشمیر

14مئی تک تمام حج پروازیں منسوخ

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?