ڈورو میں مویشی چور پھر سرگرم، گائو خانوں سے 6 گائیں چرالیں
عارف بلوچ
اننت ناگ //ڈورو میں دوران شب چوروں نے6گائیں چرالی ہیں۔ڈورو آرم پورہ میں دوران شب محمد یعقوب وانی، منظور احمد ویرے،غلام حسن گنائی اورمشتاق احمد ایتو نامی افراد کے گا خانوں سے 6گائیں چرالیں ۔چوری کے ان واقعات سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
بی ڈی سی کنگن کے چیئرمین
بی ڈی سی کنگن کے چیئرمین
نیشنل کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں:بلاک صدر
نیشنل کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں:بلاک صدر
کنگن// کنگن سے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر غلام نبی بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کنگن سے وابستہ محمد یوسف پسوال( بی ڈی سی چیئرمین) کا نیشنل کانفرنس پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔بیان کے مطابق مذکورہ شخص کشمیر کی پہچان، افادیت اور سالمیت کو زک پہچانے والی جماعتوں سے تعلق بنائے ہوئے ہیںجس کی بناء پر انہیں نیشنل کانفرنس سے بے دخل کیا گیا ہے۔
سب ضلع ہسپتال پکھر پورہ میں سہولیات کا فقدان
مریض پریشان ،اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل
سرینگر//سب ضلع ہسپتال پکھر پورہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے نتیجے میں مریض سخت پریشان ہیں۔ہسپتال میں ایکسرے پلانٹ بند پڑا ہوا ہے جبکہ یو ایس جی اوربچوں کے امراض کے ماہر موجود نہیں ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں کاک کاج بْری طرح سے متاثر ہے۔ مقامی لوگوں نے ہسپتال انتظامیہ پرالزام عائدکرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں ضروری ادویات اثر ورسوخ اور صاحب ثروت لوگوں کوہی فراہم کی جاتی ہیں جبکہ غریب مریض بازاروں سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہو تے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ سرکار نے علاقہ کے عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جدیدعمارت تعمیرکی ہے اور اس پر کروڑوں روپئے خرچ کئے ہیں تاہم مریض اور اُن کے تیماردار مسلسل پریشانی کی حالت میں ہیں۔لوگوںنے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو راحت ہو۔(کے این ایس)
رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیزنے محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا
سرینگر//رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز جموں و کشمیر شفقت اقبال نے محکمے کے کام کاج کا جائزہ لیا تاکہ منظور شدہ اسکیموں، سرگرمیوں اور کوآپریٹو سوسائٹیز، کیپیکس بجٹ 2021-22 کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔میٹنگ میں، رجسٹرار نے کیپیکس بجٹ 2021-22 کےتحت منظور شدہ سکیموں،سرگرمیوںاورکاموں کے فنڈز کے موثر استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے رواں مالی سال کے دوران منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اخراجات کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کا اعادہ کیا۔کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسکیموں اور سرگرمیوں کے بارے میں لوگوں میں بیداری بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ ڈپٹی رجسٹراروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ نئی کوآپریٹو سوسائٹیز/کوآپریٹیو کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کریں تاکہ اہداف کو پورا کیا جا سکے جیسا کہ مشیر فاروق احمد خان نے محکمہ کی گزشتہ جائزہ میٹنگ میں دیا تھا۔رجسٹرار نے یہ بھی بتایا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز/کوآپریٹیو کی آن لائن پریشانی سے پاک رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ کے تمام ڈپٹی رجسٹراروں، اسسٹنٹ رجسٹراروں اور دیگر متعلقہ افسران کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔کوآپریٹو سوسائٹیز کے انتخابات پر زور دیتے ہوئے اجلاس میں بتایا گیا کہ زیادہ تر سوسائٹیوں میں انتخابات کرائے جا چکے ہیں اور ایڈیشنل رجسٹرار سے کہا گیا کہ وہ باقی ماندہ سوسائیٹیز کے لیے تجاویز پیش کریں تاکہ وہ ان کو بحال کرنے کے لیے الیکشن کے نوٹیفکیشن جاری کر سکیں۔رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز جے اینڈ کے نے جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر ڈویڑن کے مختلف ضلعی دفاتر کی شکایات کا بھی نوٹس لیا اور ان شکایات کا ازالہ کیا۔ متعلقہ افسران کو بتایا گیا کہ ماہ کے دوران خاطر خواہ پیش رفت حاصل کی جائے گی جس کا ماہ کے آخر میں جائزہ لیا جائے گا۔
بی ڈی سی کنگن کے چیئرمین
بی ڈی سی کنگن کے چیئرمین
نیشنل کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں:بلاک صدر
نیشنل کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں:بلاک صدر
کنگن// کنگن سے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر غلام نبی بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کنگن سے وابستہ محمد یوسف پسوال( بی ڈی سی چیئرمین) کا نیشنل کانفرنس پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔بیان کے مطابق مذکورہ شخص کشمیر کی پہچان، افادیت اور سالمیت کو زک پہچانے والی جماعتوں سے تعلق بنائے ہوئے ہیںجس کی بناء پر انہیں نیشنل کانفرنس سے بے دخل کیا گیا ہے۔
شاہد چودھری نے ٹرائبل لائیو لی ہُڈ اِقدامات کا جائزہ لیا
جموں// سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے مختلف لائیو لی ہڈ اِقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور مالی سال 2022-23 ء کے لئے اینمل اینڈ شیپ ہسبنڈری محکموں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کرنے کی خاطر ایک میٹنگ طلب کی۔منی شیپ فارموں ، مِلک وَلیج ، دودھ کو ٹھنڈا کرنے والے پلانٹوں ، ڈیری فارموں ، یونٹوں اور نقل مکانی کرنے والی آبادی کے لئے خیموں کے قیام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سال کے آغاز میں ترقیاتی کاموں کو بروقت شروع کرنے کے لئے آئندہ مالی سال کے سیکٹورل پلان کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔محکمہ نے قبائلی دیہاتوں میں ڈیری اور بھیڑ فارموں کے لئے 40کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
کچھمولہ ترال کے ملک خاندان کو صدمہ
دو روز کے دوران 2بھائیوں کا انتقال
سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے کچھمولہ ترال میں اتوار اور سوموار کی شام دو بھائی انتقال کر گئے ۔اتوار کی رات غلام احمد ملک اور پیر کی شام عبد الاحد ملک انتقال کر گئے ۔ غلام احمد ملک سوشل فارسٹری کے ڈائرایکٹر معراج الدین ملک کے چچا تھے جبکہ عبد الاحد ملک نوجوان صحافی عرفان امین ملک کے دادجی تھے ۔اس دوران مختلف طبقہ ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحومین کے لئے مغفرت اور سوگوار کنبوں کے صبر جمیل کی دعا کی ۔ ادھر جرنلسٹ ایسو سی ایشن ترال سے وابستہ صحافیوں نے دونوں کنبوں خاص کر معراج الدین ملک اورعرفان امین ملک کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ادھر سیول سوسائٹی ترال کے چیئر مین اشفاق احمد کار،ٹریڈرس فیڈریشن،ٹریڈ یونین ترال کے ممبران نے بھی الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوارخاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
پولیس نے گمشدہ بچہ4 گھنٹوں میں بازیاب کیا
ارشاداحمد
سرینگر//سرینگر پولیس نے 4 گھنٹوں کے اندر اندر لاپتہ نابالغ لڑکے کا سراغ لگاکراپسے والدین کے سپردکیا۔رواں ماہ کی 16 تاریخ کومحمد الطاف ڈار ساکنہ بابا پورہ زونی مر سرینگر نے تھانہ جڈی بل میں تحریری رپورٹ دی کہ اس کا 9 سالہ فرزند محمد روبان عمرصبح سے لاپتہ ہے۔اگرچہ والدین اور رشتہ داروں کی جانب سے اس کی تلاش کی گئی تاہم اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔جسکی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ میں درج کی گئی۔اس مناسبت سے مقدمہ زیر نمبر 06/2022درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔معاملے کی حساسیت، تکلیف دہ اور انسانی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس پی حضرتبل مشکور احمد نے ایس ڈی پی او حضرتبل اور ایس ایچ او تھانہ پولیس جڈی بل کے ہمراہ لاپتہ بچے کے گھر کا دورہ کرتے ہوئے والدین اور رشتہ داروں کو مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ایس پی حضرتبل اور ایس ڈی پی او حضرت بل کی رہنمائی اور نگرانی میں ایس ایچ او جڈی بل نے تحقیقات کو باریک بینی سے ہر پہلو سے تیز کیا تاکہ کم سے کم وقت میں گمشدہ بچے کا سراغ لگایا جا سکے۔تفتیش کے دوران کشمیر زون کے تمام پولیس تھانوں اور پولیس چوکیوں سے کہا گیا کہ وہ لاپتہ بچے کے بارے میں تیز نظر رکھیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے۔پولیس کی سخت کوششوں کے بعد تفتیشی ٹیم 4 گھنٹوں کے دوران ہی حضرت بل کے علاقے کھمبر میں مذکورہ لاپتہ بچے کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی۔نابالغ بچے کو برآمد کرنے کے بعد اسے والدین کے سپرد کردیا ،جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی مہم
۔7غیر قانونی ڈھانچے منہدم
سری نگر//لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے انفورسمنٹ ونگ نیکل رنگرسٹاپ ،سعدہ کدل،عشائی باغ، حبک اور لشکری محلہ شمالی فورشور روڈ کے علاقوں میں مسماری مہم چلائی۔جس دوران7 غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کیا گیا ۔ عشائی باغ میں مہم کے دوران مزاحمت کی اور ٹیم پرپتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں اتھارٹی کے انفورسمنٹ ونگ کے2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ لیکن سخت مزاحمت کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور غیر قانونی تعمیراتی سامان کی نقل و حمل کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔