Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کورونا وباء اور درس و تدریس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 22, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 کورونا وائرس ایک ناگہانی بلا کی صورت میں مسلسل دنیا پر مسلط ہے۔ دنیا کا کوئی ملک اس بلائے ناگہانی کا سامنا کرنا تو کجا اس سے بچائوکا متحمل نہیں ہے۔مسلسل تیسرے سال کورونا کے پھیلائو کا سب سے بڑا خطرہ سکولوں اوراعلیٰ تعلیمی اداروں پرمنڈلاتے دیکھ کر انہیں فوراً بند کردیا گیا جس کی وجہ سے روایتی طریقہ تعلیم اب تقریباً منقطع ہوچکا ہے ۔ جو غیر یقینی صورتحال پہلے تھی آج بھی جوں کی توں برقرار ہے۔ہم دنیا کے ایک ایسے حصے میں رہتے ہیں جہاں ہنگامی حالات کوئی نئی بات نہیں بلکہ اب تو ہم ان حالات کے اتنے عادی ضرور بن گئے ہیں کہ ان حالات میں بھی کسی نہ کسی طرح اپنے مسائل کا حل نکال ہی لیتے ہیں۔ تاہم اس بار صورتحال کچھ مختلف ہے کیونکہ یہ حالات ہمارے نظامِ تعلیم کیلئے آزمائش بن کر آئے ہیں ۔
ایک وقت تھا جب معاشر ے میں روایتی تعلیم کو اہمیت دی جاتی تھی لیکن آج اس عالمی وبا کے پھیلنے کی وجہ سے آن لائن تعلیمی نظام کو اہمیت دی جارہی ہے تاکہ طلبہ کے تعلیمی کیریئر کومزید کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔اب آن لائن تعلیمی نظام سے سکولوں سے لیکریونیورسٹی سطح تک طالب علم مستفید ہورہے ہیں ۔یہ کہنے کی قطعی ضرورت نہیں رہی کہ کووڈ19 نے صدیوں پرانے ’چاک اور ڈسٹر‘ کے ماڈل کو یک لخت ٹیکنالوجی سے مربوط نظام تعلیم میں تبدیل کردیا ہے۔ اساتذہ کو بہت کم وقت میں حقیقی کلاس رومز سے ورچوئل کلاس رومز کی طرف جانے پر مجبور ہونا پڑا لیکن ان حالات میں کچھ نہ کرنے سے کچھ کرنا بہرحال بہت بہتر ہے کیونکہ طلبہ کا وقت نہایت قیمتی ہوتا ہے۔موجودہ صورتحال نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ اب ہمیں ٹیکنالوجی کے تقاضوں کے مطابق اپنے معیار کو بلند کرنا ہوگا۔ وہ اسکول جو ڈیجیٹل کشتی میں سوار نہیں ہوسکے تھے وہ آج پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ انہیں بچوں کے تعلیمی تسلسل کو جاری رکھنے کے متبادل طریقوں کو ترتیب دینے میں خاصی مشکل پیش آرہی ہے۔
آن لائن کلاسز کا تجربہ جموں کشمیر میں بالکل نیا ہے۔ یہ کتنا سود مند ہے ،اس کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ اس کے ذریعہ اساتذہ اور سکول اپنے طلبہ و طالبات کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اوسط ذہن رکھنے والے بچے تو صرف اپنی حاضری درج کرنے کے لئے آن لائن کلاسز میں شرکت کر رہے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کے درمیان بچوں کے سوالات بہت کم آتے ہیں۔ کبھی کسی بچے کی انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہوتی ہے تو کبھی استاد کی آواز بچوں تک ٹھیک سے نہیں پہنچ پاتی اور اس دورانیہ میں کافی وقت برباد ہوتا ہے۔ کئی کئی گھنٹے موبائل کے سامنے وقت گزارنے کی وجہ سے بچوں پر شدید ذہنی دباؤ بن رہا ہے۔عالمی ادارہ یونیسف(UNICEF)کے مطابق ’کووڈ۔19کے زیر اثر لاکھوں بچوں کی زندگی عارضی طور پر صرف اپنے گھروں اور سکرینوں تک سکڑکر رہ گئی ہے‘۔ جو بچے آن لائن کلاسز نہیں لے پا رہے ہیں ان کے ذہنوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور وہ احساس کمتری کا شکار ہورہے ہیں۔
یونیسف کے مطابق آن لائن تعلیم کم عمر طلبہ کے لئے خطرات اور اندیشوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔نوخیز طلبہ کا انٹرنیٹ سے تعامل (Internet Exposure)مختلف قسم کے استحصال کا سبب بن سکتا ہے۔ تنظیم نے حکومتوں، سکولوں اور والدین کوان مسائل سے نبردآزماہونے کیلئے متعدد سفارشیںپیش کی ہیں۔ یونیسف نے حکومتوں سے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت سے متعلق بنیادی خدمات کو یقینی بنائیں تاکہ اس وبائی دور میں بھی بچے خود کو آزاد اور متحرک رکھ سکیںجبکہ والدین سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ بچوں کی ڈیوائسز(Devices) جدید ترین سافٹ ویئر اپڈیٹس اور اینٹی وائرس پروگرام سے لازمی طور پر لیس ہوں۔ 
 موجودہ حالات میں آن لائن نظامِ تعلیم کے ساتھ کسی کو انکار نہیں لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن آن لائن تعلیم کے نقصانات سے بھی انکار کی گنجائش نہیںہے اور وقت نے ثابت کردیا ہے کہ آن لائن تعلیم کسی بھی طور روایتی تدریسی عمل کا نعم البدل نہیںہوسکتی ہے۔چونکہ حالات بتدریج سنگین ہیں اور کورونا معاملات بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں تاہم جس طرح اقوام متحدہ سیکریٹری نے گزشتہ دنوں کہا کہ کورونا کی وجہ سے اگر لاک ڈائون لگانا پڑے تعلیمی ادارے بالکل آخر پر بند ہونے چاہئیں اور اگر کھلنا ہے تو سب سے پہلے تعلیمی ادارے ہی کھلنے چاہئیں،ایسے میں ہمار ی یوٹی اور مرکزی حکومت پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تو وہ سب سے پہلے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی روش سے باز آکر اس صورتحال کا کوئی سدباب کریں کیونکہ آن لائن تعلیم قطعی روایتی طرز تدریس کا متبادل نہیںہوسکتی ہے اور ہمیں کسی بھی صورت میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ آباد کرنا ہی پڑے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
برصغیر
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر
پولیس سربراہ نے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?