جموں//جموں ضلع میں حالیہ کووڈ 19لہر کے دوران اب تک35 اموات ہوئی ہیںحالانکہ منگل کو مثبت کیسوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری متاثرہ کیسوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جموں ضلع میں 849 کیس ریکارڈ کیے گئے اور ان میں 14 مسافر بھی شامل ہیں۔جموں ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 355 مثبت معاملات میں کمی آئی ہے۔منگل محکمہ صحت نے 1204 مثبت کیس (24 جنوری 2022)ریکارڈ کئے تھے ور اس میں 20 مسافر شامل تھے۔خطے کے باقی اضلاع کے مقابلے جموں ضلع میں نہ صرف مثبت کیس پائے جا رہے ہیں بلکہ ضلع میں اموات بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں اور پچھلے 25 دنوں میں 35 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے 35 افراد جموں ضلع میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں حالانکہ سانبہ ضلع میں کووڈ سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ تاہم جموں خطے میں 33 فیصد سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے عہدیدارنے بتایا کہ جموں خطہ میں کل 60 اموات میں سے جموں ضلع میں 35، ادھم پور میں 4، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 2، کٹھوعہ میں 5، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 4، رام بن میں 2 اور ریاسی میں 2 کی موت ہوئی۔ ان کاکہناتھا"زیادہ تر کووڈ سے متاثرہ افراد کو بیماری تھی اور وہ شدید بیماری میں مبتلا تھے یا وہ بوڑھے تھے"۔انہوںنے مزید کہا کہ حکام سول انتظامیہ کے ساتھ مربوط انداز میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔دریں اثنا، جموں ضلع میں پانچ اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں سے ایک ڈی آر ڈی او جموں میں اور ایک اور نوشہرہ (راجوری) کے رہائشی کی بھی موت ہوئی جس سے ایک ہی دن میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ایک عہدیدارنے بتایا "نوشہرہ کا ایک شخص، بشناہ کا ایک نوجوان، آر ایس پورہ کا ایک اور شخص، ایک پلورہ کا اور ایک گاندھی نگر کا رہائشی جی ایم سی جموں کے کوویڈ کیئر وارڈ میں زیرعلاج تھے تاہم وہ کووڈ 19 وائرس کے مہلک انفیکشن کی وجہ سے زندہ نہیں رہ سکے‘‘۔انہوں نے کہا "ان میں سے گاندھی نگر، نوشہرہ، آر ایس پورہ اور پلورہ کے چار متاثرہ افراد جن کی موت کوویڈ 19 سے ہوئی تھی، کو مکمل طور پر ڈبل ڈوز کے ساتھ ٹیکہ لگایا گیا تھا"۔بشناہ کے ایک 26 سالہ لڑکے کو سڑک حادثے کی وجہ سے زخمی ہونے کے بعد جی ایم سی جموں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔عہدیدارنے کہا"ان کے علاج کے دوران اس کا کووڈ 19 مثبت آیا تاہم وہ زندہ نہیں رہ سکا اور کووِڈ 19 کے انفیکشن سے مر گیا‘‘۔ دریں اثنا ڈی آر ڈی او بھگوتی نگر (جموں) میں ایک 82 سالہ شخص کووڈ 19 سے شدید صحت سے متعلق پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد فوت ہوگیا۔ایک عہدیدارنے بتایا ’’انہیں 21 جنوری کو ڈی آر ڈی او اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور تب سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے‘‘۔عہدیدار نے بتایا کہ متوفی سگریٹ نوشی کرتا تھا اور ہائی بلڈ پریشربھی تھا اور اس کی موت وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دیگربیماریوںکی وجہ سے ہوئی ۔
ڈوڈہ میں114 نئے مثبت معاملات
۔19 مریض صحتیاب ،660745 ٹیکے لگائے گئے
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میں منگل کو کووڈ 19 کے 114 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 19 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 114 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور انیس مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 912 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 8050 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کوؤڈ 19 سے 139 افراد فوت ہوئے ہیں اور 660745 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ضلع رام بن میں 184 افراد کے نمونے مثبت
محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن میں کووڈ انیس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پچھلے ایک ہفتے سے سینکڑوں افراد کے کووڈ انیس نمونے مثبت آئے ہیں۔ منگل کے روز ضلع رام بن کے علاقوں میں 184 کیس مثبت آئے ہیں اس طرح سے ضلع رام بن میں کل ملا کر ایکٹیو پازیٹیو کیسوں کی تعداد 601 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کووڈ انیس کی وجہ سے ضلع رامبن میں اب تک 73 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب تک ضلع رام بن میں کل ملا کر 6965 افراد کووڈ انیس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔