کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے معاملے درج کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی ٹیسٹنگ کے دوران سب سے زیادہ 165 معاملے سامنے ہیں جو ابتک کے سب سے زیادہ معاملے ہیں جبکہ ضلع میں کل فعال معاملات کی تعداد 301 پہنچ گئی۔کورونا کی پہلی و دوسری لہر کے دوران بھی ایک روز میں اتنے معاملے سامنے نہیں آئے تھے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کووڈپروٹوکول پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال و سماجی دوری بنائے رکھیںتاکہ ان مثبت معاملات پر قابو پایاجاسکے۔
ڈوڈہ میں بھی کووڈ 19 کے 162 نئے معاملات
۔20 مریض صحتیاب ،بدھ کو جی ایم سی میں 1 مریض فوت
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میں جمعرات کوکووڈ 19 کے 162 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 20 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 162 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور بیس مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔وہیں بدھ کو جی ایم سی ڈوڈہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 1113 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 8094 پہنچ گئی ہے جبکہ ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے 140 افراد فوت ہوئے ہیں اور 662374 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔. واضح رہے کہ پچھلے دو ہفتوں سے ڈوڈہ ضلع میں کورونا کے نئے مثبت معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
رام بن میں 544 ٹیکے لگائے گئے، 3790 نمونے جمع
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر32ہزارروپے کاجرمانہ وصول
رام بن// ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹرسریش کے مطابق، محکمہ صحت نے جمعرات کو ضلع بھر میں 15-17 سال کی عمر کے گروپ کے 296 بچوں سمیت 544 لوگوں کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دیں۔پورے ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کی مہم جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران32,000روپے کا جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے چہرے کے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی کووڈ ٹیکہ کاری مراکز پر کوویڈ ویکسی یشن کی خوراک لینے کی تاکید کی۔ادھرچیف میڈیکل آفیسررام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 3790 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 633آر ٹی پی سی آر اور 3157آر ا ے ٹی نمونے شامل ہیں، اس کے علاوہ ضلع کے مختلف مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں 544 افراد کو کووِڈ ویکسین دی گئی ہے۔