پونچھ//پی ڈی پی نائب صدر ڈاکٹر عبدالحمید چوہدری سابقہ ممبر قانون ساز کونسل اور پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری یشپال شرما کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ راجندر منہاس ریاستی سیکریٹری، امتیاز بانڈے ریاستی سیکریٹری، معروف منہاس ریاستی سیکریٹری، چتر سنگھ سینی ریاستی سیکریٹری، بھوشن ڈوگرا سابق ایم ایس وی سی بورڈ جموں و کشمیر ضلع صدر پونچھ پی ڈی پی شمیم گنائی، ورندر سنگھ سونو نائب صدر یوتھ پی ڈی پی، پارٹی لیڈر جاوید ریشی، سجاد چوہان ضلع میڈیا کوآرڈی نیٹر پونچھ پی ڈی پی، ایڈو رومان منہاس ڈسٹرکٹ نائب صدر یوتھ پی ڈی پی پونچھ، گرمیت سنگھ ضلع کنوینر پونچھ، طارق منظور، فاروق نجار اور دیگران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ لیڈران نے ان کے لواحقین بالخصوص یشپال شرما کے بھائی چیئر مین میونسپل کمیٹی پونچھ ایڈوکیٹ سنیل شرما ودیگران کے ساتھ تعزیت کی اور انکو یقین دلایا کہ دکھ کی گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر حمید نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی صحت ناساز ہے جس وجہ سے وہ خود نہیں آ پائیں تاہم وہ بھی جلد مرحوم کے گھر آئیں گی۔