سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے دیرینہ رکن اور سابق چیئرمین ٹائون ایریا کمیٹی پلوامہ خواجہ عبدالقیوم ملک ولد ماسٹر ولی محمد ملک کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔انہوںنے کہاکہ ملک خاندان ہمیشہ نیشنل کانفرنس کے شانہ بہ شانہ چلا ہے اور لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہاہے۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ،ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی ۔ انہوں نے مرحوم کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔