Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

کمالِ ادب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 4, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سیدنا سعید بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا والدین نے اپنے بچے کو حسن ادب سے بہترین کوئی تحفہ نہیں دیا ( مسند احمد 9029 )
ایک مشہور مقولہ ہے با ادب با نصيب بے ادب بے نصیب لفظِ ادب کو اگر گہرائی کے ساتھ سمجھنا ہو تو کوئی بھی عمل نہیں جو حسن ادب سے خالی ہو بڑوں کا ادب و احترام ماں باپ اساتذہ و وغیرہ کا اکرام و خدمت گزاری کرنا معاشرے میں عام رواج ہے. لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ ان چند گنے چنے چیزوں کو سمیٹ کر شاید ہم آداب شناس ہے۔ 
لیکن اس سے بڑی بات یہ کہ کمال ادب خالی ان چند چیزوں کے نام نہیں بلکہ اپنی اندر اسلام کا کل شریعت کا سارا مزاج ادب کے اردگرد گومتا ہے ۔ اصول فقہ پر ایک نظر۔ کے مصنف محمد عاصم الحداد صاحب اپنی کتاب میں لکھتے ہے کہ مضامین کے اعتبار سے قرآن کے احکام تین قسم کے ہیں ۔ اول عقائد جیسے توحید رسالت آخرت وغیرہ ۔ دوم کا تعلق اعمال سے ہے جیسے نماز روزہ حج وغیرہ ۔تیسرے کا تعلق اخلاق و آداب پر جیسے سچائی پاکدامنی والدین سے نیک سلوک رشتہ داروں کی داد رسی اور جھوٹ سے کنارہ کشی وغیرہ ۔ یہی اخلاق و آداب کا موضوع اپنے معنی میں واقعاتً دوسرے دونوں مضامین سے ایک گہرا ربط رکھتا ہے مثلا دعوتی میدان میں داعی کا ادب پر مبنی اخلاق و آداب ضروری ہونا۔ گویا داعی مدعو کے ما بین عقائد و افعال کا ایک صحت مند دستر خان بچھانے میں لائق فائق ہے ۔
ذخيرہ احادیث کے تمام کتب میں محدثین نے جہاں مختلف قسم کے ابواب باندھے ہیں وہی ایک باب کتاب الادب کے عنوان سے رقم کرکے سرتاسر دین اسلام کو اپنے اندر اس طرح سمیٹا ہوا ہے کہ کتاب الادب کے باب میں جو احادث وارد ہوئے بظاہر ادب کے موضوع سے کوئی بھی مناسبت معلوم نہيں ہوتی۔ محدثین کرام نے اس حوالے سے ایسے احادیث رقم کئے ہیں کہ عقل حیران و دنگ رہجاتی ہے جیسے مشکاۃ المصابیح میں۔ کتاب الادب میں باب حفظ اللسان والغیبۃ والشتم ۔کے چند احادیث آپ کے سامنے پیش خدمت ہیں۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمانوں کو برا کہنا فسق ہے اور اس کو مار ڑالنا کفر ہے ۔ اسی طرح اور ایک حدیث میں آیا ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنے مسلمان بھائی کو کافر کہے تو ان دونوں میں سے کوئی ایک اس کلمہ کے ساتھ لوٹتا ہے ۔گویا معلوم ہوا ادب کی ایک بڑی وسعت ہے کہ تہذیب احترام شائشتگی یا تمام معاشرے کے پسندیدہ طریقوں پر چلنا مودب یا باادب کہلائے گا۔ ادب ایک ایسی صفت ہے جسے اپنا کر کوئی بھی انسان معاشرے میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا سکتا ہے ۔ہمارا دین اسلام ایک مکمل لائق موزوں دین ہے، اسلام نے ایمان عبادت اخلاق و کردار اور آداب کیلئے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی سرچشمہ اور ماخز بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے دنیا کی وحشی ترین لوگوں کے پاس جب آپ دعوت اسلام کیلئے گئے تو وہ آپ کے حسن اخلاق سے اس قدر متاثر ہوئے کہ اسلام کے دائرہ میں داخل ہوگئے ۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے حوالے سے ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ادب کے حوالے سے کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حدوں کی پاس داری کرتے ہوئے کامل ادب کا خیال رکھا اللہ تعالیٰ کے دین میں ذرہ برابر کمی پیشی نہیں کی ،یہی کمالِ ادب ہے۔ ھذا کَمَال الادَب. اہل علم کا متفق طور ماننا ہے کہ الدین کُلُّہ اَدَب، دین سارے کا سارا ادب پر مبنی ہے دین ہی تمام آداب سیکھتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ ادب پر اللہ تبارک و تعالیٰ قرآن مجید میں اس طرح ترجمانی کرتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے کہ تم ان کے لئے نرم ہو۔ اگر تم سخت دل ہوتے تو وہ تمھارے پاس سے منتشر ہو جاتے۔ آل عمران 159. آداب عظمی کی اس سے بڑی مثال کیا ہو سکتی ہے کہ کسی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کیسے تھے آپ نے فرمایا : کیا آپ قرآن نہیں پڑھتے ۔ کان خلقہ القرآن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق قرآن تھا ۔ وانک لعلیٰ خلق عظیم ،بیشک آپ اخلاق عظیم پر فائز ہیں۔ نرمی ہر چیز کو سنوارتی ہے اور سختی بگاڑتی ہے نرمی سے دشمن دوست بن جاتا ہے اور سختی اور بد مزاجی سے دوست بھی دشمن بن جاتا ہے، میں بحیثیت طالب علم سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی یہی سب سے اعلیٰ حسن ادب تھا کہ جو شخص بھی آپ سے قریب ہوا ،وہ آپ کی عظمتوں کا شیدائی بن گیا اور یہی اعلیٰ کردار رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی کامیابی کا راز ہے۔
اومپورہ ہوسنگ کالونی 
رابطہ۔9906736886
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?