نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے 1لاکھ 49ہزار 349 نئے کورونا معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اسی عرصے میں کورونا کے سبب 1072 افراد کی جان چلی گئی، اسی کے ساتھ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستان ان ممالک میں تیسرے مقام پر آ گیا ہے جہاں سب سے کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔
دریں اثنا، کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلہ 13 فیصد کی کمی کے ساتھ ملک بھر سے آج ایک لاکھ 49 ہزار 394 نئے کیسز درج کئے گئے۔
اس دوران 2 لاکھ 46 ہزار 674 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔
مجموعی طور پر اب تک ملک کے 4 کروڑ 17 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں فی الحال 14 لاکھ 35 ہزار 569 کورونا کیسز فعال ہیں۔
یومیہ پازیٹوٹی ریٹ 9.27 فیصد ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ روز 55 لاکھ 58 ہزار 760 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں، جس کے بعد اب تک کورونا ویکسین کی 168.47 خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔