سری نگر//سری نگر اور قاضی گنڈ کو چھوڑ کر، وادی کشمیر میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا اور مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعہ کو منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گلمرگ میں جمعہ کی صبح 8:30 بجے تک 24گھنٹوں کے دوران 1.6ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ گزشتہ رات منفی 6.0ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت12.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے مشہور ریزورٹ میں سال کے اس وقت درجہ حرارت معمول سے 4.4ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں 4.8ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گزشتہ رات کے 0.6ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن قاضی گنڈ میں اس وقت 6ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گزشتہ رات کو منفی 2.1ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں بھی 5.5سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ رات منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں 11.1سینٹی میٹر برف باری ہوئی جبکہ گزشتہ رات کو منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں اس وقت بارش یا برف باری کے نشانات تھے جب کہ گزشتہ رات کو منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 0.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے اس وقت کے دوران جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت میں درجہ حرارت معمول سے 1.4 ° C کم تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کٹرا میں کم سے کم 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ رات کے منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کرگل میں آٹومیٹک اسٹیشن پر پارہ منفی 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔
اہلکار نے بتایا کہ سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں منفی 9.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔