مینڈھر //مینڈھر قصبہ کے ڈگری کالج بائی پاس سڑک ان دنوں میں غیر قانونی پارکنگ کا مرکز بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے لگنے والے جام میں مسافروں کو کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔مسافروں نے بتایا کہ کالج بائی پاس سڑک کے دونوں جانب چھوٹی اور بڑی گاڑیاں غیر قانونی طریقہ سے پار ک کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر چلنے والی گاڑیوں و مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے ٹریفک حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن میں ٹریفک نظم و نسق برقرار رکھنے میں محکمہ پوری طرح سے ناکام ہوتا جارہا ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ محکمہ کو جانکاری فراہم کرنے کے باوجود بھی غیر قانونی پارکنگ کے مسئلے کو حل نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کے دونوں کناروں پر غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔