گاندربل// گلاب شیخ پورہ صفا پورہ میں بدھ کے روز ایک حادثہ میں سرینگر کے شہری کی موت واقع ہوگئی۔ نامعلوم تیز رفتار ٹپر نے اعجازاحمد لاوے ولد عبدالغفار ساکن صفا کدل سرینگر نامی شہری کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا اور ڈرائیور فرار ہونے ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لاوے کو فوری طور پر میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گی بیٹھا۔.اعجاز احمد لاوے گلاب شیخ پورہ میں گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کی دوکان چلاتا تھا۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ایس ایچ او صفاپورہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش پسماندگان کے سپرد کردی گئی اور معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 8/2022 درج کیا گیا ہے۔