سرینگر// بڈگام میں پولیس نے غیر قانونی کان کنی اور نقل و حمل کے الزام میں پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا اور 5 گاڑیاں ضبط کیں۔ بڈگام تھانہ کے اہلکاروں نے نصراللہ پورہ میں قائم ایک چوکی پر 5 ٹپرزیر نمبرات JK04B-2327، JK01G-4106،JK09-2519،JK09-3637 اورJK01M-408کو غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث پایا اور موقع پر ہی قبضے میں لے لیا ۔اس موقع پر پولیس نے 5 افراد کو بھی گرفتار کیا جن کی شناخت عمران علی ساکنہ بمنہ خمینی چوک، سید مدثر ساکن واہپورہ، ارشد حسین میر ساکن کٹی پورہ نصراللہ پورہ، عابد حسین ملہ ساکنہ درگند بمنہ اور منظور احمد وانی میر ساکنہ بمنہ کے طور پر ہوئی ۔اس مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 29/2022 کے تحت ایک کیس بڈگام تھانے میں درج کیا گیا۔