کنگن //وسطی ضلع گاندربل کے پنزن کنگن میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی شہری شبیر احمد نے علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کے بارے میں بتایا کہ شکایت کرنے کے نے باجود متعلقہ عملہ کوئی اقدام نہیں کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی متعلقہ عملہ سے کچھ پوچھا جاتا ہے تو وہ فقط بولتے ہیں کہ کہیں فالٹ ہے اور ایسا روز سننے کو مل رہا ہے۔ لوگوں نے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کنگن اور سب ضلع مجسٹریٹ کنگن سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔