ماسکو// روس نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر ماکروں کو غیر معمولی طور پر لمبی میز پر بٹھانے کی وجہ ماکروں کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کرانے سے انکار تھا۔ دونوں ممالک کے رہنماو ں کے درمیان پیر کے روز ملاقات ہوئی تھی۔ روسی صدر کے ایک ترجمان کے مطابق ماکروں نے کورونا ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔ادھرروس کوتنقید کا نشانہ بنانے پرروسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف برطانوی ہم منصب کے ساتھ کی جانے والی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔برطانوی وزیرخارجہ لز اٹریس نے کہا کہ ماسکو کو سرد جنگ جیسے رویے سے گریز کرنا ہوگا۔