نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے دیہات میں جانے کیلئے بنائی گئی رابطہ سڑکیں انتہائی غیر معیاری ہیں تاہم مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑکوں کے معیاری کی جانچ کروا کر متعلقہ محکمہ کے ملوث ملازمین اور آفیسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔سب ڈویژن کے سرحدی گائوں جائوا کے مکینوں نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے جائوا تا بابا مائی مال سڑک کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی لیکن غیر معیاری کام کرنے کی وجہ سے ان عوامی مشکلات شروع ہو گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے 7ماہ قبل غیر معیاری تار کول بچھائی گئی جو کہ اب اکھڑنا ہی شروع ہو گئی ہے ۔رتن لعل ،وشال شرما د دیگران نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے ملازمین فنڈز ہڑپنے کیلئے ٹھیکیداروں کیساتھ مل کر پروجیکٹوں کے معیار کی جانچ ہی نہیں کرتے جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچتا ہے ۔مقامی لوگوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ رابطہ سڑک کے معیار کی جانچ کروائی جائے جبکہ غیر معیاری کام میں ملوث ملازمین و آفیسران کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔