سرینگر/بلال فرقانی/حکومت نے جمعرات کو مختلف سرکاری و نیم خود مختار اداروں اور دیگر محکموںمیں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ہدایات دی ہیں وہ اپنی ماہانہ کارکردگی کو جموں کشمیرایمپلائز پرفارمنس مانیٹرنگ پورٹل پرہر مہینے کی 7 یا اس سے پہلے اپ لوڈ کیا کریں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’مختلف محکموں میں کام کرنے والے تمام ملازمین اپنی ماہانہ کامیابیوںوکارکردگی کومارچ2022سے جموں کشمیرایمپلائز پرفارمنس مانیٹرنگ پورٹل پر https://epm.jk.gov.inپر ہر مہینے کی 7 تاریخ تک یا اس سے پہلے اپ لوڈ کریں گے۔ آرڈر میں مزید کہا گیا’’تمام جائزہ لینے والے کنٹرولنگ افسران ہر ماہ کی 15 تاریخ تک اپنے ماتحتوں کا خود بھی جائزہ لیں گے۔