سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر کے 45 محکموں میں تعینات 110 سنیئر اور 786جونیئر اسسٹنٹوں کو’ سیکریٹریٹ معاونت تربیتی کورس‘ کیلئے ڈیپوٹیشن پر روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ،پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ میں تربیت کیلئے ان جونیئر اور سنیئر اسسٹنٹوں کو24فروری سے26اپریل تک2ماہ کیلئے تربیت دی جائے گی۔ حکم نامہ میں تمام محکموں کے سربرہاں کو زور دیا گیا ہے کہ سینارٹی کی بنیادوں پر عملے کو فارغ کریں۔ افسراں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ فراہم شدہ سلاٹوں کے تحت تربیت کیلئے عملہ شرکت کریں۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تربیت حاصل کرنے والے عملے کی تنخواہ بدستور متعلقہ محکموں سے ہی واگزار ہوگی۔ چیف انجینئر جل شکتی کشمیر سے30جونیئر اسسٹنٹ،سکمز صورہ کے5، سکمز بمنہ کے3،محکمہ جیل خانہ جات کے ایک اور گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے19، ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کے 2، آرکیالوجی یانڈ میوزئم کے ایک،ٹرانسپورٹ کمشنر کے ایک، تعمیرات عامہ کشمیر کے28 ، ڈرگ کنٹرول کے ایک جونیئر اسسٹنٹ تربیت حاصل کریں گے۔ محکمہ بجلی کشمیر کے10سنیئر اور75جونیئر اسسٹنٹ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کشمیر کے3سنیئر اور34جونیئر،محکمہ باغبانی کشمیر کے9جونیئر اور3سنیئر،محکمہ تعلیم کے10سنیئر اور106جونیئر اور محکمہ سیاحت کے ایک سنیئر اور 7جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیں محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و تقسیم کاری کے ایک سنیئر اسسٹنٹ،محکمہ ایسٹیٹس کے ایک اور انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کے ایک، صوبائی کمشنر کشمیر کے3، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے ایک،ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کے ایک،ضلع ترقیاتی کمشنرگاندربل کے2،ضلع ترقیاتی کمشنرکپوارہ کے4،ضلع ترقیاتی کمشنربارہمولہ کے6،ضلع ترقیاتی کمشنرکولگام کے 3،ضلع ترقیاتی کمشنرپلوامہ کے ایک،ضلع ترقیاتی کمشنراننت ناگ کے5،ضلع ترقیاتی کمشنر کے ایک اور ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کے6 و سٹیٹ ٹیکس محکمہ کے30،پولیوشن کنٹرول کمیٹی کے ایک اور محکمہ اعلیٰ تعلیم ڈائریکٹر کالجز کے10سنیئر اسسٹنٹ شامل ہیں۔آرڈر کے مطابق،لیگل میٹرولوجی کے ایک جونیئر اسسٹنٹ کے علاوہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کے ایک جونیئر اسسٹنٹ اور6 اسسٹنٹ اور سریمنگر میونسپل کارپوریشن کے3سنیئر و 3جونیئر اسسٹنٹوں کو بھی2ما کیلئے تربیت دی جائے گی۔ محکم مای گیری کے2 جونیئر اسسٹٹوں کے علاوہ محکم روزگار،محکمہ محنت، پرویڈنٹ فنڈ کمشنر کے ایک ایک جونیئر اسسٹنٹ کے علاوہ محکم انمل ہسبنڈری کشمیر کے6دیہی ترقی کے6 اور جیلاجی و مائننگ کے2جونیئر اسسٹنٹ بھی تربیت حاصل کرنے والے عملے کی فہرست میں شامل ہیں۔