سری نگر// ایس پی ہائر سیکنڈری سکول سری نگر میں جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے اشتراک سے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے ضلع سری نگر کے شناخت شدہ نوڈل اساتذہ کے لیے ’ “Adolescence Education Programme”پر ایک ریفریشر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر کی رہنمائی میں چلایا گیا۔ چیف ایجوکیشن آفیسر سری نگر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میںکہا کہ ہر استاد کو نوجوانوں کے رویے کو سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ماہرین نے اس پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ایڈووکیٹ سید مجتبیٰ نے تحفظ اطفال اور نئی تعلیمی پالیسی پر خیالات پیش کئے۔ کلینیکل سائیکالوجسٹ مظفر احمدنے دماغی صحت اور نوعمروں کی تولیدی اور جنسی صحت جیسے موضوعات پر بھی بات کی۔اس موقعہ پرضلع سری نگر کے مختلف زونوں کے تقریباً 100 شرکاء اساتذہ کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔