Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

پردے کی اہمیت و افادیت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 1, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
اس بات میں کوئی دوراے نہیں کہ باپردہ خواتین نہ صرف مسلم معاشرے کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک بہترین سرمایہ ہیں۔عورت کے لفظی معنی ہیں ہی چھپانے والی شئے یا چھپنے کی چیز۔باپردہ عورتیں نہ صرف صالح معاشرہ تشکیل دینے میں انتہائی اہم کردار نبھاتی ہیں بلکہ نسلوں کی بہترین پرورش کرتی ہیں۔ آج کل معاشرے میں جو بے حیائی کا دور دورہ ہے، اس کے لیے جہاں مردوں کی ذہنیت کو ذمہ داد ٹھہرایا جارہاہے وہیںعورتوں کی بے پردہ گی اور بے ہودہ لباس کو بھی ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔اسلام ایسا دین ہے، جس کو ماننے والے کے لیے کار زار زندگی کی ایک ایک بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ کھانے پینے، اٹھنے بیٹھنے، معاشرتی قواعد و ضوابط اور پہننے کے لیے لباس کا کے اصول متعین کئے گئے ہیں، زندگی کا کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں ہے، جہاں اسلام نے واضح طور پر رہنمائی نہ کی ہو۔ ایک مسلمان کو اپنی زندگی کے ہر معاملے میں اللہ کی مرضی اور اللہ کا حکم لاگو کرنا چاہیے، اسی میںاُس کی کامیابی ہے۔آج کل عورتیں پردہ کرنے سے کتراتی ہیں، نیم عریانی کی حالت میں گھومنے پھرنے کو ترقی کا نام دے رہی ہیں جو نہایت  افسوس ناک اور کم عقلی کی بات ہے۔ اگر انسان کے جسم سے کپڑے اتر جائیں تو پھر اس میں اور کسی حیوان میں کیا فرق رہ جاتی ہے ۔غور طلب ہے کہ انسان جب اس دنیا میں آتا ہے تو سب سے پہلے اُس کا ننگا جسم ڈھانپا جاتا ہےتاکہ اس کا پردہ ہوجائے،اس لئے کہ عریاں جسم شرمندگی کا احساس دلاتا ہے۔ لیکن یہی انسان جب بڑا ہوجاتا ہے تو نہ معلوم کیوں اس لباس اور اس پردے کی مخالفت میں اُتر آتا ہے۔ خود کو پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ سمجھتا ہے لیکن حقیقت میں کسی ناخواندہ اورپسماندہ سے بھی بدتر ہوتا ہے۔ بلکہ یوں کہا جائے کہ یہ انسان ذہنی طور پر کمزور ہوچکا ہوتا ہے جس کے باعث اُس میں حیوانی خصلتیں پیدا ہوجاتی ہیں،جنہیں لباس کی کوئی حاجت نہیں ہوتی اور یہ انسان بھی اُن ہی جانوروں کی طرح زندگی گزارنا چاہتا ہے ۔گویا اس خصلت کاآج کا  انسان نیم عریاں حالت میں گھومنے پھرنے کو آزادی کا نام دے کے پردے کو گھٹن کا نام دے رہا ہے۔ اس بات سے کون انکار کر سکتا ہے کہ عورتیں جب نیم عریاں حالت میں چلتی پھرتی ہیں تو انہیں دیکھ کر مردوں میں شہوت کا عنصر اُبھر آتا ہے ۔اسی لئے اسلام نے مردوں کو اپنی نظریں نیچے رکھ کر چلنے کا حکم دیا ہے یہ دور اندیشی نہیں تو اور کیا ہے، اگر مرد وزن اسلام کے ان اصولوں کی پاسداری کریں تو یقینی طور پر ایک بہتری معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ۔جس میں ہماری مائیں، بہنیں ،بیٹیاں،بچیاں بلکہ تمام تر خواتین اپنے آپ کو محفوظ رہ سکتی ہیں ۔لیکن کیا کریں کچھ لوگوں نے اپنی آنکھوں پر حسد، نفرت اور تعصب کی عینک چڑھا رکھی ہے ، انہیں اسلامی شعائراورقواعد وضوابط کی یہ اچھائی اور دور اندیشی نظر ہی نہیں آتی ہے ۔نہ انہیں اپنی ماؤںو بہنوں کی پروا ہے اور نہ ہی دوسروں کے بہو بیٹیوں کی۔ اسلام کے تمام تر اصول جہاں فطرت انسانی سے ہم آہنگ ہیں وہاں بشری تقاضوں کے عین مطابق ہیں اور یہ اصول اور قوانين کہیں پر بھی فطرت سے نہیں ٹکراتے ہیں ۔اسلام میں پردے کی اہمیت کو واضح طور پر اُجاگر کیا گیا ہے۔
۔ قرآن پاک میں(سورہ نور ، آیت۔۳۰ ) ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’مسلمان مردوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں‘‘۔اس آیت کریمہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ پردہ صرف عورتوں کے لئے ہی نہیں بلکہ اسلام میں مرد کو بھی اپنی حدود و قیود میں رہنے کا حکم دیا گیا اور لازم قرار دیا ہے کہ مرد خواتین کی عزت و احترام کا خیال رکھتے ہوئے اپنی نظریں جھکائے رکھیں تا کہ گناہوں سے بچ سکیں۔
قرآن مجید میں مختلف جگہوں پر پردے کا حکم آیا ہے۔ سورہ الاحزاب کی آیت نمبر 33 اور آیت نمبر 59 میں’’ عورت کو سر سے پاؤں تک پردہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے‘‘۔ عورت کو مستورات بھی کہا جاتا ہے’’ مستور‘‘کے مطلب چھپا ہوا یا پنہاں ہے،یعنی عورت چھپانے کے لیے ہے نمائش کے لئے نہیں۔پردے کے متعلق حدیث پاک میں ہے کہ حضرت عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ’’ عورت پردہ میں رہنے کی چیز ہے ‘‘کیونکہ جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اُسے تلاش کرتا ہے۔ ( ترمذی ۔جلد 1 حدیث نمبر 1181)
   اسلام شرم وحیا کی پاسداری کرنے والا دین ہے۔ پیارے نبیؐ نے فرمایا:  ’’ حیا ایمان کا حصہ ہے‘‘۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر دین کی ایک خصوصیت ہوتی ہے اور اسلام میں خصوصیت ’’حیا‘‘ ہے۔
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا کہ عورت کا کمرہ میں نماز پڑھنا گھر (آنگن) میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور (اندرونی) کوٹھڑی میں نماز پڑھنا کمرہ میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے‘‘( سنن ابو دائود، جلد نمبر اول، حدیث نمبر 567) یعنی عورت جس قدر بھی پردہ کرے گی، اُسی قدر بہتر ہے،ہمارے ملک کے آئین نے ہمیں مذہبی آزادی دی ہےاور آئین کے مطابق ہم اپنے مذہبی اصولوں پر عمل پیرا ہوسکتے ہیں۔لیکن بدقسمتی سے کچھ مسلمان عورتیں بھی پردے سے کتراتی ہیں ،جسے مغرب پرستی سے تعبیر کیا جاسکتا ہے اور یہ مغرب پرستی اس قدر غالب ہوتی جارہی ہے کہ چند مسلمان بھی مسلم اصولوں خاص کر پردے کی مخالفت میں اتر آتے ہیں۔جس سے ہمارا معاشرہ روز بہ روز بگڑتا جارہا ہے ۔
 آئے روز عصمت دری کے معاملات سامنے آتے ہیں، ان تمام تر معاملات کی وجہ کہیں نہ کہیں عورتوں کی بےپردگی ہے۔چست لباس پہننا اور نیم عریاں حالت میں گھومنا ،ان گھناونے معاملات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔حال ہی میں ملک کی ریاستِ کرناٹک میں اسکولوں میں حجاب پہنے پر پابندی کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہےاور جہاں ایک بہادر بچی مکمل پردے میں اپنے کالج میں داخل ہوئی، جسے چند لڑکوں نے ٍڈرانے اور روکنے کی کوشش کی تھی۔ظاہر ہے کہ جو لوگ پردے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اوراپنی بچیوںکی پردے میں رہ کر تعلیم دلوانا چاہتے ہیںیا وہ خواتین جو پردے میں ہی حاصل کرنا چاہتی ہیں ،حجاب پر پابندی اور اس مسئلے پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے واقعات کو بدقسمتی قرار دے رہے ہیں جبکہ اس واقعہ سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ ملک کے اکثر لوگوں نے بلا امتیاز مذہب و ملت اس معاملے کو بدقسمتی سے ہی تعبیر کیااور ایسے حکمناموں کو نہ صرف مذہبی معاملات بلکہ ذاتی معاملات میں بھی مداخلت قرار دیا ۔معاملہ اب چونکہ عدالت میں ہے جہاں سے بہتر سے بہتر فیصلہ آنے کی توقع ہے۔اس نازک موقعہ پر ملک میں امن و سکون بنائے رکھنا ملک کے ہر فرد کہ اخلاقی ذمّہ داری بنتی ہے ۔اس معاملے میں ملک کی چند میڈیا چنلوں نے بھی آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا ہے۔ افسوس!ان چینلوںپر بیٹھنے والے لوگوں کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی ہے کہ عورتیں سڑکوں پر اس لیے نہیں آئی ہیں کہ پردے میں ان کا دم گھٹ رہا ہے بلکہ یہ سب عورتیں اس لیے سراپا احتجاج ہیں کہ پردہ اُن کی زینت اور شان ہے ۔لہٰذا انہیں پردہ کرنے دیا جانا چاہئے اور ان سے یہ حق نہیں چھینا جانا چاہئے۔کیونکہ پردہ اور حجاب مسلم خواتین کا وقار ،آن بان اور شان ہونے کے ساتھ ساتھ وہ قلعہ ہیں، جہاں یہ خواتین خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہیں ۔مسلمان خواتین کو چاہئے کہ وہ خود بھی پردے کا اہتمام کریں اور آنے والی نسل کو بھی پردے کی ترغیب دیں تاکہ پر امن، محفوظ اور ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ممکن ہو۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین
تصویروں میں: سری نگر اور جموں و کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں اسکول دوبارہ کھل گئے
تصویر کہانی
6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
تازہ ترین
سی بی ایس ای نے 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا، 88.39 فیصد طلباء کامیاب
تازہ ترین

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?