سرینگر//جموںو کشمیرحکومت تاریخی جامع مسجد کو نمازیوںکیلئے دوبارہ کھولنے پر غور کر رہی ہے۔ڈویژنل کمشنر پی کے پولے اورانسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے پیر کے روز جامع مسجد کا دورہ کیا ۔جامع مسجد سرینگر گزشتہ قریب30ہفتوں سے بند ہے۔جامع مسجد کو مسلسل 30 ہفتوں تک نمازیوں کیلئے بند رکھا گیا ہے۔آئی جی پی وجے کمار نے اس موقعہ پر بتایا کہ حکومت آئندہ ہفتے تاریخی جامع مسجد کو دوبارہ کھولنے پر غور کر رہی ہے۔ آئی جی پی اور ڈویژنل کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تاریخی جامع مسجد کا دورہ کیا۔ دونوں نے اس سلسلے میں امام حی اور سیکریٹری اوقاف سے ملاقات بھی کی۔دونوں نے جامع کے آس پاس دکانداروں اور ٹریڈرس نمائندوں کیساتھ بھی بات چیت کی اور صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران آئی جی پی نے یہاں دورے کی کچھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کیا، جو انہوں نے مسجد کے اندر اور باہر کھینچی تھیں ۔