Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

چوکی بل کرناہ سڑک رابطہ بحال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 2, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

 مسافر ،مریض اور طلاب درماندہ ،سبزیوں ،پھلوں ،مرغ اور دیگر اشیاء کی قلت 

 
سرینگر+کپواڑہ/ / چوکی بل کرناہ سڑک کومنگل شام کوبرف ہٹائے جانے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا اورسروسزسلیکشن بورڈ کے امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کو بھی  کرناہ سے کپوارہ لایاگیا۔ ضلع کپواڑہ کے سرحدی اوردوردرازدیہات کوجانے والی دیگر سڑکیں ہنوز 8ویں روز بھی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہیںجس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافروں سمیت طلباء وطالبات جنہیں ایس ایس آر بی اور یونیوسٹیوں کے امتحانات میں شرکت کرنے کیلئے وادی آنا تھا، ان علاقوں میں درماندہ ہو کر حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُن کے امتخانات کیلئے الگ سے تاریخیں مقرر کی جائیں ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ کرناہ سب ضلع ہسپتال میں بھی بہت سے مریض ایسے ہیں جنہیں سرینگر کے ہسپتالوں میں علاج ومعالجہ کیلئے منتقل کرنا ضروری ہے اور یہ مریض بھی ہسپتال میں ایٹرھیاں رگڑ رہے ہیں ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس پیشگوئی کے بعد سرحدی علاقوں کے لوگوں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے کیونکہ کرناہ کی نستہ چھن گلی ، مژھل کی زیڈ گلی اور کیرن کی فرکیاں ٹاپ پر تازہ برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے ۔دو دن قبل اگرچہ  بیکن نے موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا تھااور آج سڑکوں کی بحالی کا دعویٰ کیا تاہم برف باری کے تازہ مرحلے نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا ۔تازہ اطلاعات کے مطابق سادھنا ٹاپ پر 7 انچ ،فرکیاں گلی پر 6اور مژھل کی زیڈ گلی پر 7انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے اور برف باری کا تازہ سلسلہ جاری ہے ۔
اس دوران مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان علاقوں میں سبزیاں ، پھیل ، مرغ اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے کیونکہ کرناہ کی کئی ایک مال بردار گاڑیاں چوکی بل میں پچھلے 8 روز سے درماندہ ہیں جن میں لاکھوں روپے کا مال سڑ رہا ہے جبکہ درماندہ مسافروں کے جیب بھی خالی ہو چکے ہیں ۔درماندہ مسافروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے یونیوسٹی حکام کے علاوہ ایس ایس آر بی کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے طلاب کے مستقبل کی فکر کرتے ہوئے ان کیلئے الگ سے امتحانات لئے جائیں کیونکہ موسم کی خرابی کے سبب یہ طلاب وادی نہیں پہنچ سکتے ہیں ۔ایس ایس آر بی کے چیئرمین خالد جہانگیر نے بتایا کہ وہ اس تعلق سے ضلع ترقیاتی کمشنر سے بات کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا ،کیا جائے ،تاہم انہوںنے کہا کہ نوٹیفکیشن بہت پہلے جاری ہوئی تھی اور اْمیدواروں کو پہلے ہی اس کیلئے تیار رہنا تھا اوروادی پہنچنا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سے بات کر یں گے اور دیکھیں گے کہ اس کاکیاحل نکالا جائے۔اس حوالہ سے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے کہا کہ چوکی بل کرناہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور منگل کی شام تک سڑک کو گاڑیوں کی آمد ورفت کے قابل بنایا جائے گا اور اگر موسم ساز گار رہا تو سروس سلیکشن بورڈ کے امتحانات میں شامل امیدوار شرکت کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیرن اور مژھل کی سڑکوں پر بھی بحالی کاکام جاری ہے اور امید ہے آج ان سڑکوں بھی گاڑیوں کی آمد ورفت کے قابل بنا دیا جائے گا ۔آخری اطلاع ملنے پر چوکی بل کرناہ سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا گیا اور سروس سلیکشن بورڈ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو کرناہ سے کپوارہ لایا گیا۔
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین
تصویروں میں: سری نگر اور جموں و کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں اسکول دوبارہ کھل گئے
تصویر کہانی
6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
تازہ ترین
سی بی ایس ای نے 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا، 88.39 فیصد طلباء کامیاب
تازہ ترین

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?