Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 2, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
17 Min Read
SHARE

 ڈائریکٹر ہیلتھ کا حضرتبل اور شنکر اچاریہ دورہ

 طبی انتظامات کا جائزہ لیا

سرینگر//شب معراج اور مہاشیو راتری کے موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے منگل کو حضرت بل اور شنکراچاریہ مندر کا دورہ کیا تاکہ وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا پہلے ہاتھ سے جائزہ لیا جا سکے۔ عقیدت منددونوں مذہبی مقامات پر سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کووڈ سے مبراکشمیر کے لیے دعا کی۔ ان کے ساتھ چیف میڈیکل افسرسرینگر ڈاکٹر جمیل میر اور بی ایم او حضرت بل کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران اور اہلکار بھی تھے۔ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ تمام طبی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ کسی بھی قسم کی طبی ایمرجنسی کیلئے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ 108ایمبولینس کو شنکراچاریہ مندر میں تعینات کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر نے دونوں مقامات پر عقیدت مندوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا پہلے ہاتھ سے جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عقیدت مندوں کا بھرپور خیال رکھیں تاکہ انہیں ان مبارک مواقع پر کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دھرمتھ ٹرسٹ اور این جی اوز کے عہدیداروں نے ڈائریکٹر کے دورے کی تعریف کی اور ان سے بات چیت کی۔ ڈائریکٹر نے انہیں مکمل طبی امداد کی یقین دہانی کرائی۔شب معراج اور مہاشیو راتری پورے کشمیر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی جس کے دوران لوگوں نے دونوں جگہوں پر بھیڑ جمع کی اور انسانیت کے لیے دعا کی۔
 
 
 
 
 
 
 
 

منشیات مخالف مہم 

لولاب اور چرار شریف میں4افرادگرفتار 

اشرف چراغ 
کپوارہ// لولاب اورچرارشریف میںپولیس نے منشیات مخالف کارروائیوں میں 4افراد کوگرفتارکرلیا ۔ لولاب علاقہ میں تعینات پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے منظور احمد گنائی ساکن دیور اور ہلال احمد شیخ ساکن رنگواڑ لالپورہ کو گرفتارکرلیا گیاکیونکہ ان کے خلاف پہلے ہی پولیس کے پاس شکایت درج تھی کہ یہ دونو ںافراد منشیات کے دھندے میں ملو ث ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران افراد کی تفتیش اور تلاشی کاروائی کے دوران ان سے نشیلی ادویات کوبرآمد کیا گیا ۔تھانہ لالپورہ نے دونو ں ملزموں کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 06,08/2022درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ادھرچرارشریف میںپولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ بر آمد کیا ۔چرار شریف تھانہ نے علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سکوٹی زیر نمبرJK04G-4996 کو روک کر تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران سکوٹی پہ سوار عظیم عاشق وانی عرف کاو اورخالد حسین صوفی ساکن اقبال آباد چرار شریف کے قبضے سے15گرام ہیروئن اور 240نشہ آور ٹیکیا بر آمدہوئیں ۔ اس سلسلے میں چرارشریف تھانہ نے ان کے خلاف ایف ائی آر نمبر14/2022 کے تحت کیس درج کیا ۔مشمولات جے کے این ایس
 
 
 

مختصر وقفہ کیلئے پارکنگ کی اجازت دی جائے

ٹریڈرس ایسو سی ایشن لالچوک وکورٹ روڑ کی انتظامیہ سے اپیل

سرینگر//ٹریڈرس ایسو سی ایشن لالچوک کورٹ روڑ سرینگر نے کہا ہے کہ تاجران لالچوک و کورٹ روڑ سرینگر کو عرصہ دراز سے کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک بیان میں ایسوسی ایشن ے کہا ہے کہ 2014میں سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان لالچوک وکورٹ روڈ کی تاجر برادری کو ہوااور سیلاب کے چند ماہ بعد صدرکوٹ سرینگر کو مومن آباد بٹہ مالو منتقل کیا گیا ۔بیان کے مطابق 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ سے بھی انہیں فاقہ کشی کی نوبت آئی اور سال 2019کو کووڈ19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں گزرا جس کی وجہ سے اُن کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور معاشی تندگی بھی پیش آئی۔بیان میں کہا گیاچونکہ تاجروں کو بینک اور دوسرے اشخاص کا قرضہ بھی کافی ہے جس کی ادائیگی بھی لازم ہے لیکن کئی ماہ سے ٹریفک پولیس لالچوک اور کورٹ روڈ سرینگر کے گردو نواح میں اُن کے خریداراں کی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوںاور سکوٹیوں کو بلا وجہ چالان کیا جاتا ہے ۔ نوبت آج یہاں تک آئی ہیں کہ خریداریہاں خرید وفروخت کرنے سے گریز کر تے ہیں۔اسلئے متعلقہ ٹریفک حکام سے مودبانہ اپیل ہے کہ کاروباری حلقے کی روزی روٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے خریداروں کو چند لمحات کیلئے گاڑیاں، موٹر سائیکل اور سکوٹیاں پارک کرنے کی اجازت دی جائے ورنہ تاجروں کے حالات بد سے بدتر ہوجائیں گے ۔بیان میںایل جی  انتظامیہ ، ٹریفک محکمہ ، ایس ایس پی سرینگر اور میونسپل کارپوریشن سے اپیل کی گئی ہے کہ انسانیت کے ناطے تاجر برادری کے ساتھ ہمدردی کی جائے تاکہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی کو احسن طریقے سے گزار سکیں۔ 
 
 
 

کان کنی کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے:رفیع میر

پولیس کے تنگ کرنے کا سلسلہ بھی افسوسناک

سرینگر// اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے محکمہ جیالوجی ومائننگ پرزور دیا ہے کہ وادی میںکان کنی کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے ریت، باجری اور پتھر وغیر ہ کی نقل و حمل کیلئے ٹرک ڈرائیوروں کو مختلف چیک پوائنٹس پر پولیس کی طرف سے پکڑے جانے پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعمیراتی موادکی بڑھتی قیمتوں پر بھی مایوسی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے انتظامیہ سے کہاکہ غیر پیشہ وارانہ مینجمنٹ کو دیکھاجائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ مقامی پولیس کے ہاتھوں تعمیراتی مواد کی ٹرانسپورٹیشن کرنے والے ٹرانسپورٹروںکو مشکلات کا سامنا ہے۔ بیشتر گاڑیوں کو راستے میں ہی ضبط کر لیاجاتاہے۔ اس حوالے سے حکم نامے پر مناسب عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں پرزور دیاکہ وہ اِس معاملہ میں مداخلت کر کے اِس شعبہ سے جڑے لوگوں بشمول ٹرانسپورٹروں کی مشکلات کو حل کیاجائے۔
 
 
 
 

اپنی پارٹی کا 8مارچ کویوم ِ تاسیس

جنید متو نے یوتھ لیڈران کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لیا

سرینگر//اپنی پارٹی کا 8مارچ کو یوم ِ تاسیس ہے جس پر جموں کشمیرمیں تقاریب منعقد ہورہی ہیں۔ اس سلسلہ میں تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔اس سلسلے میں منگل کو پارٹی یوتھ صدر اور میئر سرینگر میونسپل کارپوریشن جنید عظیم متو نے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے یوم ِ تاسیس تقریبات کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اور زور دیاکہ پروگرام میں زیادہ سے زیادہ پارٹی کے عہدیداران اور ورکروں کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔ پارٹی کے صوبائی صدر یوتھ ونگ خالد راٹھور نے کہاکہ سال 2020کو پارٹی کے قیام کے وقت سید محمد الطاف بخاری نے جو ایجنڈا دیاتھا، وہ اِس کومن وعن عملانے کے لئے کمربستہ ہیں۔ صداقت پر مبنی سیاست ، عوام سے جڑے حقیقی مسائل کے ازالہ کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔یوتھ ونگ جنرل سیکریٹری محمد اشرف پالپوری، ریاستی سیکریٹری یوتھ ونگ تنویر پٹھان، صوبائی صدر یوتھ ونگ خالد راٹھور، صوبائی سیکریٹری عمران بٹ، آرگنائزنگ سیکریٹری محمد یوسف کوٹھاری، کنوئنر شعیب ڈار، ضلع صدر سرینگر محسن ظفر شاہ، ضلع صدر بارہمولہ محمد عرفان، ضلع صدربڈگام ایڈوکیٹ ناسر، جلع نائب صدر کولگام ارشاد پوسوال اور یوتھ لیڈر پلوامہ بلال راتھروغیرہ نے میٹنگ میں شرکت کی۔
 
 
 
 

کے ٹی ایم ایف کی معراج عالم پر عوام کو مبارکباد

سرینگر// کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف)کے صدر بشیر احمد راتھر نے شب معراج کے بابرکت اور مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرتؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐکی تعلیمات کو موجودہ دور میں عام کرنے کی بے حد ضرورت ہے ۔معاشرے اور پوری دنیا میں جو اس وقت برائیاں عروج پرہیں، ان کا قلع قمع قرآنی تعلیمات پر عمل سے ہی ممکن ہیں۔تنظیم کے ترجمان اعلیٰ ہلال احمد منڈو نے کہا کہ معراج عالم کا پیغام بھی یہی ہے کہ بنی نوع انسان آپسی میل ملاپ، بھائی چارے اور پیارو محبت سے رہ کر زندگی گزارے۔انہوں نے شب معراج کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا معجزہ قرار دیا۔
 
 
 

علاء الدین حقانی کے عرس پرسویہ بگ میں تقریب

سرینگر//وادی کے عظیم صوفی بزرگ سید علاء الدین حقانی کا عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب خانقاہ حقانیہ واقع سویہ بگ بڈگام میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ختمات المعظمات، ذکر واذکار اور درودوسلام کی محفلیں آراستہ ہوئیں ۔ اس دوران عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ ادھر حقانی ٹرسٹ کے سر پرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے راہ حق کے سفر میں ایک بلند مقام حاصل کیااور ایک مایہ ناز صوفی شاعر کی حیثیت سے کشمیری زبان وادب کے سرمایہ میں گرانقدر اضافہ کیا۔ 
 
 
 

ٹریڈرس فیڈریشن سوپورکا اظہار تعزیت 

سرینگر//ٹریڈرس فیڈریشن سوپورکے سابق جنرل سیکریٹری اشتیاق احمد بٹ اورقلمکارمظفربٹ وانجینئرظہور احمدبٹ کی والدہ منگل کوانتقال کرگئیں ۔نیشنل کانفرنس کے لیڈرارشادرسول کار،ٹریڈرس فیڈریشن سوپور،اکنامک الائنس سوپور،خان میموریل سوپوراورپریس کلب سوپورنے سوگوار کنبے سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔جے کے این ایس
 
 

حسنین مسعودی کا اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے مختار احمد شاہ (سینئر قانونگو ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ)کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ موصوف انتقال کرنے سے ایک روز قبل آدھی رات تک دفتر میں کام کاج کررہے تھے اور صبح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے۔ مسعودی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مرحوم کے پسماندگان کے حق میں بھر پور ایکس گریشیا ریلیف اور اُن کے کنبہ سے ایک فرد کو سرکاری نوکری فراہم کرے۔ پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر نے بھی اس سانحہ ارتحال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 
 

جواہر پورہ لام ترال میں گرام سبھا منعقد 

سید اعجاز 
ترال// ترال کے جواہر پورہ لام میں منگل کے روزایک گرام سبھامنعقد ہوئی جس میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔گرام سبھا میں مقامی لوگوںاور دیہی نمائندوں نے مل بیٹھ کر یہاں پنچائت حلقے کے حوالے سے تعمیر و ترقی کے منصوبے ترتیب دئے۔ اس دوران ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے شرکت نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے سرکاری حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ محکمے چاہتے ہیں کہ یہاں تعمیر و ترقی نہ ہو یا لوگوں کی مداخلت اس میں نہ رہے ۔
 
 
 
 
 
 

۔5ویں دستکاری سفاری شہر خاص سے گزر رہی ہے

سرینگر//دستکاری اور لوک فن کے میدان میں یونیسکو کے تخلیقی شہر کے طور پر پہچانے جانے والے سرینگر نے پانچویں دستکاری سفاری کا مشاہدہ کیا۔ سفاری کا آغاز رعناواری سے ہوا اور اس میں دستکاری اور ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی ایک ٹیم شامل تھی جس میں اس کے ڈائریکٹر، دانشور، تعلیمی سکالرز، صحافی، ٹور آپریٹروں، طلبا اور دیگر شعبوں کے لوگ شامل تھے۔سفاری کا نقطہ آغاز محمد رفیق کمار کا پوٹری یونٹ تھا۔ دستکاری دیکھ کر گروپ مسحور ہو گیا۔ شرکا کو ان کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو محکمہ مٹی کے برتنوں کے دستکاری کو بحال کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ شمیم احمد جو 30سال سے زائد عرصے سے ہاتھ سے تیار کردہ دلکش چاندی کے زیورات بنانے کے فن میں مصروف ہیں۔ قدیم ڈیزائنوں اور چاندی کے سامان کے کلاسک پیٹرن بنانے سے وابستہ ایک ماہر کاریگر، اس کے مجموعے دنیا بھر کے ماہروں کی طرف سے برآمد کیے جاتے ہیں اور ان کی تعریف کی جاتی ہے۔گلیوں اور راستوں سے گزرنے کے بعد وہ ٹیم فاروق احمد گڈیاری کے ووڈ کارونگ یونٹ تک پہنچی، جس کا یونٹ آرائشی اور نازک دستکاری کے عمل کا مظہر ہے جو کشمیر کے لیے منفرد ہے۔یونٹ کی مصنوعات نقش کاری کی پیچیدگیوں اور مختلف ڈیزائنوں کے ساتھ بصری طور پر دلچسپ اثرات پیش کرتی ہیں۔ لکڑی کے نمونے پر نقش کشمیر کے مختلف قدرتی عجائبات، چنار کے پتے، بیل کے پتے، کمل اور گلاب جیسے پھولوں سے متاثر ہیں۔اس کے بعد محمد اشرف نجار کی یونٹ میں ٹیم نے تانبے کے سامان کے خوبصورت خزانے کو دیکھا۔ تانبے کے برتن قدیم زمانے سے کشمیر میں ایک ناگزیر شے رہی ہے اور اس خاص دستکاری سے وابستہ کاریگر نقاشی کے کام اور گھریلو اور آرائشی مصنوعات بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ڈیزائنوں نے تانبے کے برتنوں میں ایک سطح پر ترقی کی ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کے فوائد کی وجہ سے تانبے کے برتنوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ٹیم نے محمد صدیق کی نمدا یونٹ میں پرانی یادوں کو محسوس کیا۔ اون کو بننے کے بجائے محسوس کرنا نمدا کو منفرد بناتا ہے۔ ایک مکمل نمدا بنانے والے عمل کو سمجھنے کے بعد شرکا حیران رہ گئے۔ سفاری کے پانچویں ایڈیشن کا اختتام مہمان ٹیم نے نذیر احمد ملہ کے زری یونٹ میں کیا۔ زری کڑھائی باریک سوئیوں سے کی جاتی ہے۔ کپڑے پر سونے یا چاندی کا زری دھاگہ بچھایا جاتا ہے جو اسے ایک ماسٹر پیس بنا دیتا ہے۔سفاری کے اختتام پر ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر نے میڈیا کو ان کوششوں کے بارے میں بتایا جو محکمہ مٹی کے برتنوں، چاندی کے برتن، نمدا اور زری جیسے دستکاری کو ملکی اور قومی سطح پر فروغ دینے کے لیے کر رہا ہے اور برادری کو یقین دلایا کہ اس طرح کے دورے پاکستان میں بھی جاری رہیں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

کشمیر

شکور کیلر شوپیان جنگلاتی علاقہ میں مسلح تصادم|| 3مطلوب ملی ٹینٹ ہلاک

May 13, 2025
کشمیر

لوگ جنگ بندی کے متمنی، ٹی وی اینکر نہیں نقصان کا تخمینہ کل تک مکمل کر لیا جائے گا:وزیر اعلیٰ

May 13, 2025
کشمیر

تعلیمی سرگرمیاں بحال ،بیشتر سکول اور کالج کھل گئے سرحدی علاقوں میںفی الحال بند،18مئی تک کشمیریونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

May 13, 2025
کشمیر

پہلگام حملہ ۔3 ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں، 20لاکھ کا انعام

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?